Himanta Biswa Sarma On Madarasa Comment: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے جاری مہم کے درمیان آسام میں وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما اور بدرالدین اجمل کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔ جمعہ (3 مئی) کے روز آسام کے وزیر اعلیٰ نے بدرالدین اجمل کے اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے جس میں اجمل نے ریاست میں سرکاری مدارس کھولنے کی بات کی تھی۔ ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ اگر وہ چار بار جنم لیں گے تب بھی ان کا سرکاری مدارس کا خواب خواب ہی رہے گا۔ ایک انتخابی ریلی میں بدرالدین اجمل نے وعدہ کیا تھا کہ اگر حکومت بدلتی ہے تو ریاست میں سرکاری مدرسے کھولیں گے۔ اس کو لے کر ریاست میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما کا کیا کہنا ہے؟
بدرالدین اجمل کے بیان کا جواب دیتے ہوئے ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ بدرالدین اجمل کا سرکاری مدارس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اگر وہ چار بار بھی جنم لے تو مکمل نہیں ہوگا۔ ریاستی حکومت نے جو کچھ بھی کیا ہے، وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔
کیا ہے معاملہ؟
انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بدرالدین اجمل نے 24 اپریل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی آسام میں تقریباً 750 مدارس کی بندش کی تلافی کے لیے 700 مدارس بنائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کی قیادت والی آسام حکومت کے 2023 میں تمام سرکاری مدارس کو بند کرنے اور انہیں روایتی اسکولوں میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں یہ مدارس بند کردیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سرما کی انتظامیہ نے تقریباً 1000 نجی مدارس کو بند کرنے کی طرف قدم اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت ویمولا دلت نہیں تھا،تلنگانہ پولیس نے فائنل رپورٹ عدالت میں کردی پیش، روہت کے خاندان نے رپورٹ پر مایوسی کا کیا اظہار
آپ کو بتا دیں کہ ایک دن پہلے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے دھوبری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بدرالدین اجمل پر سخت حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اجمل کو ووٹ دینے کا مطلب بیل سے دودھ کی امید رکھنا ہے۔ ان کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہاں سے کانگریس امیدوار کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…