علاقائی

Bihar News: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ افراد کی موت، معاوضے کا کیا گیا اعلان، سی ایم نتیش نے کیا افسوس کا اظہار

پٹنہ: بہار کے چھ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک اہلکار نے بدھ کے روز یہ جانکاری دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں یہ اموات بھاگلپور، مونگیر، جموئی، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن اور ارریہ اضلاع میں ہوئی ہیں۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چیف منسٹر آفس (سی ایم او) کے مطابق ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

سی ایم او کے بیان کے مطابق، بھاگلپور اور مونگیر اضلاع میں دو دو موت کی اطلاع ملی، اس کے بعد جموئی، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن اور ارریہ اضلاع میں ایک ایک موت ہوئی۔

بیان میں وزیراعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاط برتیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا، ’’خراب موسم کے دوران گھر کے اندر رہیں اور محفوظ رہیں۔‘‘

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi attends Shabad Kirtan: گرونانک دیو جی کے پرکاش پرب کی تقریبات سے قبل وزیراعظم مودی کی دہلی کے لوک نواس میں شبد کیرتن میں شرکت

اس پروگرام کی میزبانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کی۔ دہلی کی…

9 minutes ago

Who is Bisleri Owner: کون ہے بسلری کا مالک؟ 4 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی کمپنی، آج 7,000 کروڑ روپے کی ہے مالیت، جانئے کس کی ہے کتنی حصے داری

بسلری انٹرنیشنل کے مالک معروف صنعت کار رمیش چوہان ہیں۔ ان کی بیٹی جینتی چوہان…

46 minutes ago