علاقائی

Road Accident in Hardoi: اتر پردیش کے ہردوئی میں دردناک حادثہ، ریت سے بھرا ٹرک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی موت

ہردوئی: اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں ریت سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ منگل کی دیر رات پیش آیا۔ ٹرک الٹنے کے بعد سڑک کنارے رہنے والا پورا خاندان ریت کے نیچے دب گیا۔ جب تک ریت اور ٹرک کو ہٹا کر نیچے دبے لوگوں کو باہر نکالا جاتا، چار بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

 زیادہ ریت ہونے کے باعث موڑ پر الٹ گیا ٹرک 

ہردوئی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایم پی سنگھ نے بتایا کہ ٹرک گنگا کے کنارے سے ریت نکال کر ہردوئی جا رہا تھا۔ ریت کی زیادتی کے باعث ٹرک موڑ پر الٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کسی طرح ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکالا۔ حالانکہ، تب تک ایک لڑکی کے علاوہ باقی سب کی موت ہوچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی سے متصل شہر ڈومبیولی کی ایک کیمیکل کمپنی میں لگی شدید آگ، کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا ہے دھواں

حادثے کی وجوہات کی جانچ جاری

ضلع مجسٹریٹ نے کہا، “مرنے والوں کی شناخت 45 سالہ بِلا، 42 سالہ اس کی بیوی منڈی، 5 سال کی بیٹی سنینا،4 سال کی بیٹی للا،4 سال کی بیٹی بدھو، 25 سالہ بِلا کا داماد کرن، 22 سال کی  بیٹی ہیرو  5 سال کی نواسی کومل کے طور پر ہوئی ہے۔ نواسی بٹو زخمی ہو گئی۔ سبھی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

3 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

5 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago