سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کرہل اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب وہ لوک سبھا میں قنوج اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کریں گے۔ اکھلیش یادوکے علاوہ فیض آباد لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اودھیش پرساد نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
کرہل اسمبلی سیٹ پراکھلیش یادوکے استعفیٰ کے بعد اب یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ اس حلقہ سے ضمنی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کا امیدوارکون ہوگا؟ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تیج پرتاپ یادو کو کرہل اسمبلی سیٹ سے ضمنی الیکشن لڑایا جاسکتا ہے۔ تیج پرتاپ یادو، بہارمیں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے داماد ہیں۔ تیج پرتاپ یادو کی شادی لالو پرساد یادو کی بیٹی راج لکشمی سے ہوئی ہے۔
لوک سبھا الیکشن 2024 میں سماجوادی پارٹی نے قنوج لوک سبھا سیٹ سے پہلے تیج پرتاپ یادو کو ہی ٹکٹ دیا تھا۔ حالانکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن اکھلیش یادو نے خود اس سیٹ سے پرچہ نامزدگی کی تھی۔ الیکشن میں انہوں نے بی جے پی کے امیدوار سبرت پاٹھک کو ہرایا تھا۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…