کویت کے جنوبی منگاف میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 30 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ آگ میں ہلاک ہونے والوں میں 40 ہندوستانی بھی شامل ہیں، جن کا تعلق کیرلا سے بتایا جاتا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق، آگ بدھ کی صبح لگی۔ کویت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، تمام زخمیوں کوعلاج کے لئے قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ طبی ٹیمیں زخمیوں کومناسب علاج فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہی ہیں۔
وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پراس حادثہ پرپوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی خبرسے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ 41 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں اور50 سے زیادہ اسپتال میں داخل ہیں۔ ہمارے سفیر(ایمبیسڈر) کیمپ میں گئے ہیں۔ ہم مزید معلومات کا انتظارکررہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
عمارت میں رہتے ہیں مزدورطبقے کے لوگ
رپورٹ کے مطابق، آگ بدھ کی صبح 4:30 بجے ایک لیبرکیمپ کے کچن میں لگی۔ کچھ لوگوں کی موت آگ دیکھ کراپارٹمنٹ سے باہر کودنے کے بعد ہوئی ہے، جبکہ دیگرجلنے اوردھوئیں میں سانس لینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، عمارت میں تقریباً 160 مزدوررہتے ہں۔ اس کی ملکیت ملیالی تاجرکے جی ابراہم کی ہے۔ گرچہ آگ پرقابوپالیا گیا ہے، لیکن ابھی بھی کچھ لوگوں کے اندر پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…