علاقائی

قومی یوم تعلیم پر عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ کے اشتراک سے تعلیمی بیداری مہم کا انعقاد

عزیزیہ رحمانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن  اورویل بینگ ٹرسٹ نئی دہلی نے مشترکہ طور پر گیارہ نومبر قومی یوم تعلیم (National Education Day ) کی مناسبت سے تعلیمی بیداری مہم بٹلہ ہاؤس، جامعہ نگر ،دہلی میں پورے تزک و احتشام کے ساتھ چلائی۔ جیسا کہ پورے ہندوستان میں آج کے دن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر نیشنل ایجوکیشن ڈے منایا جا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے عزیزیہ رحمانی فاونڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ نے اپنے علاقے میں بچوں کے درمیان تعلیمی بیداری مہم منانے کا فیصلہ کیا اور بچوں کے درمیان کتابیں اور قلم بھی تقسیم کیا تاکہ ایک پڑھا لکھا سماج پیدا ہو۔

عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن کے سرپرست مولانا محمد شہاب الدین رحمانی قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی مہم وہ بھی ایک بڑی شخصیت جو معمار قوم کے نام سے جانی جاتی ہے مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں چلانا ایک اعلی سوچ کی مثال ہے۔انہوں نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں مولانا کی زندگی کے بارے میں نئی نسل کو بتاتے رہنا چاہیے۔ ویل بینگ ٹرسٹ کے چیئرمین حافظ شہنواز احمد نے آج کے دن کو تاریخی دن قرار دیا اور کہا کہ اس تعلیمی بیداری مہم کا اس لیے انعقاد کیا گیا تاکہ نئی نسل کو تعلیم کی طرف راغب کیا جائے اور مولانا کی زندگی سے سبق لیا جائے۔اس تعلیمی بیداری مہم میں نہ صرف بڑے بلکہ بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں بھی شریک ہوئے۔ بچوں کے درمیان فری میں مختلف موضوعات کی کتابیں اور قلم کے علاوہ کھانے کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔

ڈاکٹر شاہد اقبال،اسسٹنٹ پروفیسر کیرو ری مل کالج نے کہا کہ عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن کے کئی پروگرام میں میری شرکت ہوئی ہے۔ اس طرح کی مہم بچوں کے لیے بیحد مفید ثابت ہوگی۔مولانا محمد شارب ضیاءرحمانی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کے دن تعلیمی بیداری مہم ایک سماجی ذمہ داری ہے،عوام میں تعلیم کے تئیں بیداری پیداکرنااہم کام ہے، عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ نے بہتر کام کیا ہے۔ اس کے لیے اس کے ذمہ داران دل سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انجینئر محمدشاہد بھی اس مہم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے اندر اس طرح کی بیداری مہم ہوتی رہنی چاہیے۔اس سے ایک اچھا سماج پیدا ہوگا۔  بشری رحمانی استاذ المنت ایجوکیشن سینٹر نے خوشی ظاہر کی کہ بچوں کے لیے یہ ایک یاد گار لمحہ ہے. ام حبیبہ استاذ المنت ایجوکیشن سینٹر، فاریہ،سید احتشام رضوی، ابو ساجد نواب، شہزاد احمد، محمدظفر علی، انجینئر محمدفہد رحمانی وغیرہ نے اس مہم میں حصہ لے کر پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

10 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

17 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

20 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

39 minutes ago

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

52 minutes ago