-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی : یوپی ضمنی انتخابات کے درمیان سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر پولیس اہلکارکے ذریعہ خواتین رائے دہندگان کا برقعہ ہٹا کر ان کی شناخت نہ کرنے سے متعلق اپیل کی تھی۔ جس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ کمیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ پولس اہلکار ووٹنگ کے دن ووٹر کی شناخت کا کام نہیں کر یں گے۔ یہ کام پریزائیڈنگ آفیسراوران کی ٹیم ہی کرتی ہے۔
ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر آئی اے ایس چندر شیکھر نے اس سلسلے میں ریاست کے پولس افسران کو ہدایات دی ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے دن ووٹرز کی شناخت صرف پریزائیڈنگ آفیسر اوران کی ٹیم کرتی ہے۔ پولیس اہلکاروں کا بنیادی مقصد ووٹنگ کے دن امن و امان قائم کرنا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے خط کے بعد الیکشن کمیشن نے دی ہدایات
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ریاست کے پولیس افسران کو واضح ہدایات دی ہیں۔ کمیشن نے ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ بوتھ پر افراتفری پیدا نہ ہو۔ کمیشن نے کہا کہ اس سلسلے میں ووٹرز کی شناخت کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹرز کی شناخت کے حوالے سے ہینڈ بک فار ریٹرننگ آفیسرز 2023 میں تفصیلی دفعات دی گئی ہیں۔
پولس فورس کے ذریعے ووٹرز کی شناخت نہیں ہوتی لیکن پولس فورس کا بنیادی مقصد ووٹنگ کے دن امن برقرار رکھنا ہے۔ لہٰذا، تمام متعلقہ افراد کو مندرجہ بالا ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کریں، تاکہ پولنگ کے مقام پر کسی قسم کی افراتفری پیدا نہ ہو اور ووٹنگ پرامن اور خوش اسلوبی سے ہو سکے۔
واضح رہے کہ کہ سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا تھا، جس میں اپیل کی گئی تھی کہ یوپی میں ووٹنگ کے دن پولس کو ووٹروں کے آئی کارڈ چیک کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ لوک سبھا انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے کہا تھا کہ اس دوران پولس نے مسلم خواتین کے برقعے اتار دیے تھے جس کی وجہ سے خواتین خوفزدہ ہوگئیں اورسماجوادی پارٹی کا ووٹ فیصد کم ہوگیا۔
-بھارت ایکسپریس
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے شادی کے 29 سال بعد اہلیہ سائرہ…
ککرولی میں، گاؤں والوں نے پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا اور ہنگامہ کھڑا…
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اپنا ووٹ…
آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ناگپور کے…
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر لکھا، 'ووٹنگ کے عمل کے لیے…
ذیشان صدیقی نے کہا کہ میں پہلی بار اکیلا ووٹ ڈالنے آیا ہوں، میرے والد…