علاقائی

Earthquake tremors in Himachal Pradesh: ہماچل پردیش میں زلزلہ کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول

ہماچل پردیش میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کے واقعات کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز منڈی میں تھا۔ زلزلے کے دوران جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ لوگوں نے تین بار جھٹکے محسوس کئے۔ ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش میں صبح 9 بج کر 53 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.3 ناپی گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ زلزلے کے دوران کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

10 دنوں میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے
بارش، کلائیڈ پھٹنے اور سیلاب کے درمیان ہماچل پردیش میں تیسری بار زلزلہ آیا ہے۔ اس سے پہلے 31 جولائی اور 2 اگست کو ہماچل پردیش کے لاہول سپتی میں دو جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ لاہول سپیتی میں جمعہ 2 اگست کو صبح 9بج کر45 منٹ پر زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔ شملہ اور منڈی زلزلے کے زون 4 اور 5 میں آتے ہیں۔

 

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

7 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

8 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

8 hours ago