ملک بھر میں مانسون کی بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ خاص طور پر اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر جیسے پہاڑی علاقوں میں بارش شدت سے ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے حالات سنگین ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور دہلی سمیت کئی علاقوں میں بارش کی وارننگ دی ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں فی الحال تھوڑی راحت ضرور ہے، لیکن اڈیشہ میں طوفانی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
دہلی میں آج کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابقدہلی-این سی آر کے مختلف علاقوں جیسے چھترپور، وسنت وہار، دوارکا، وسنت کنج، ہوز خاص، پالم، مالویہ نگر، مہروالی، آئی جی آئی ایئرپورٹ، اِگنو اور گڑگاؤں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش صبح سے جاری ہے۔ یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
29 اگست کو دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش کے ساتھ یلو الرٹ جاری ہونے کے بعد ایک بار پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارے شہری و ریاستی ادارے موسمی تغیرات کے لیے تیار ہیں؟ یا ہر بار کی طرح اس بار بھی بارش کے بہانے ناقص منصوبہ بندی اور کمزور انفراسٹرکچر کا پردہ چاک ہوگا؟
30 اگست کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اگست کو بھی دہلی اور این سی آر میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔ اگر بارش ہوتی ہے تو درجہ حرارت میں معمولی کمی ممکن ہے، لیکن حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
31 اگست کو زبردست بارش کی پیشگوئی
31 اگست سے دہلی-این سی آر میں موسم میں بڑا بدلاؤ دیکھنے کو ملے گا۔ آسمان پر گھنے بادل چھائے رہیں گے اور کہیں ہلکی، کہیں درمیانی یا تیز بارش ہو سکتی ہے۔
اتر پردیش اور بہار میں بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر 1 سے 2 ستمبر تک مشرقی یوپی میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ حکومت نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی اپیل تو کی ہے، لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ دیہی علاقوں میں نہ تو نکاسیٔ آب کا نظام درست ہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات۔ جب ہر سال یہی صورتحال دہراتی ہے تو پھر بجٹ میں اربوں روپے کا “ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ” آخر جاتا کہاں ہے؟
بہار میں آج کا موسم
آج بہار کے زیادہ تر اضلاع میں بادل چھائے رہیں گے اور کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔30 اگست سے 1 ستمبر کے دوران کچھ علاقوں میں بھاری بارش کے آثار ہیں۔
اتراکھنڈ میں آج کا موسم
اتراکھنڈ میں آج ایک بار پھر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ پِتھوراگڑھ، باگیشور، پاؤڑی گڑھوال، چمولی، نینی تال میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔
مدھیہ پردیش میں آج کا موسم
مدھیہ پردیش کے اضلاع جیسے خَرگَون، دھار، چھندواڑہ، علی راج پور، سیونی، بڑوانی، بیتول، کھنڈوا، بالاگھاٹ، برہان پور، منڈلا میں آج شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…
25 اور 26 ستمبر کو ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس میں خواتین صنعت کاروں،…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں سیمسنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس…
پولیس نے اس معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں سے پوچھ…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…