پی ایم نریندر مودی جمعہ کے روز جاپان کے دو روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک اور روح پرور استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی پی ایم ٹوکیو ایئرپورٹ پر اترے، جاپانی حکام اور بھارتی کمیونٹی کے افراد نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر ایک روحانی منظر سامنے آیا، جہاں جاپانی عوام نے گایتری منتر کے ورد کے ساتھ پی ایم مودی کا استقبال کیا۔
یہ منظر نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ بھارت اور جاپان کے دیرینہ تعلقات کی گہرائی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔پی ایم مودی نے ہوٹل میں موجود بھارتی نژاد افراد سے ملاقات کی، ان کا حال احوال دریافت کیا اور بھارت کے عالمی کردار پر بات چیت کی۔
ٹوکیو پہنچنے کے بعدپی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا:ٹوکیو پہنچ چکا ہوں۔ بھارت اور جاپان ترقیاتی شراکت داری کو مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔ مجھے پی ایم مودی شیگیر ویشیبا اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا انتظار ہے تاکہ ہم موجودہ تعلقات کو مزید گہرا کریں اور نئے مواقع تلاش کریں۔”
پی ایم نریندر مودی کا یہ دورہ جاپانی پی ایم شیگیر ویشیبا کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ وہ بھارت-جاپان شراکت داری کی 15ویں سالانہ سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے، نیز تجارتی، سائنسی، تکنیکی، اور دفاعی شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
جاپان کے بعدپی ایم مودی 31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے شہر تیانجن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پی ایم مودی کا یہ دورہ نہ صرف بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی و اقتصادی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ ایشیائی خطے میں امن و ترقی کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…
25 اور 26 ستمبر کو ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس میں خواتین صنعت کاروں،…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں سیمسنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس…
پولیس نے اس معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں سے پوچھ…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…