جاپان میں پی ایم مودی کا شاندار استقبال
پی ایم نریندر مودی دو روزہ دورے پر جاپان کے شہر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ وہاں ان کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ فنکاروں نے ان کا بھارتی رسم و رواج اور روایت کے مطابق پرتپاک خیرمقدم کیا۔
پی ایم نریندر مودی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئے ہیں۔ ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی 28 اگست کو چین اور جاپان کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ جاپان روانہ ہونے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ یہ دورہ بھارت کے مفادات کو آگے بڑھانے میں معاون ہوگا، اور ساتھ ہی عالمی امن اور باہمی تعاون کو بھی مضبوط کرے گا۔
پی ایم مودی دو دن تک جاپان میں قیام کریں گے، جہاں وہ 29 اور 30 اگست کو بھارت اور جاپان کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جاپان کے بعد پی ایم مودی چین روانہ ہوں گے
جاپان کے دورے کے بعد پی ایم مودی چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پی ایم مودی نے جاپان روانگی سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ SCO اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے لیے پُرجوش ہیں۔
دورے کا مقصد عالمی شراکت داری کو فروغ دینا ہے
جاپان میں پی ایم مودی جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کے ساتھ سربراہی مذاکرات کریں گے۔ اس حوالے سے مودی نے کہا کہ بھارت اور جاپان کی توجہ اپنی عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر ہے، جس میں گزشتہ 11 برسوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔
سرمایہ کاری اور سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون پر زور
اپنے جاپان کے دورے کے حوالے سے پی ایم مودی نے کہا کہ ہم باہمی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے، اپنے اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات کے دائرے اور اہداف کو وسعت دینے، اور مصنوعی ذہانت (AI) اور سیمی کنڈکٹرز سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دورہ ہماری تہذیبی رشتوں اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کا بھی ایک موقع ہے۔
پی ییم مودی 31 اگست سے 1 ستمبر تک چین کے دورے پر رہیں گے، جہاں وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔ اجلاس کے دوران بھارت اور چین کے درمیان کئی اہم امور پر بات چیت کی توقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…
25 اور 26 ستمبر کو ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس میں خواتین صنعت کاروں،…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں سیمسنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس…
پولیس نے اس معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں سے پوچھ…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…