علاقائی

Double-decker bus catches fire in Lucknow: لکھنؤ میں ڈبل ڈیکر بس میں لگی آگ، پانچ مسافروں کی موت، سی ایم یوگی نے کیا اظہار افسوس

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں جمعرات کی صبح ایک المناک حادثے میں بس میں سوار پانچ مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ڈبل ڈیکر بس پٹنہ سے دہلی آرہی تھی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ضروری ہدایات دی ہیں۔

معاملہ موہن لال گنج کوتوالی علاقہ کے کسان پتھ کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسافروں سے بھری ڈبل ڈیکر بس پٹنہ سے دہلی جا رہی تھی کہ لکھنؤ کے کسان پاتھ پہنچتے ہی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ بس میں کئی مسافر سوار تھے اور اس میں دھواں بھر جانے کے بعد افراتفری مچ گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ بس میں سوار کئی مسافروں نے کسی طرح بس سے چھلانگ لگا دی، لیکن اس حادثے میں پانچ مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ سبھی کام کے لیے دہلی جا رہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس کے علاوہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اس دوران، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام کو موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہردوئی میں ڈمپر نے آٹو کو ماری ٹکر، 6 لوگوں کی گئی جان، کئی لوگ ہوئے زخمی

یوپی کے سی ایم آفس نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ ضلع میں بس میں آگ لگنے کے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو موقع پر پہنچ کر راحتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جانے اور انہیں مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago