بھارت ایکسپریس۔
: تمل ناڈو میں حکمراں جماعت ڈی ایم کے کے لیڈروں کے برے الفاظ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اب ڈی ایم کے ایم پی دیاندھی مارن کا شمالی ہندوستانیوں کو لے کر متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ دیاندھی مارن نے کہا، ’’جو لوگ صرف ہندی سیکھتے ہیں، جیسے یوپی، بہار کے لوگ، وہ تمل ناڈو آتے ہیں اور سڑکیں اور بیت الخلاء صاف کرتے ہیں…‘‘
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایم کے ایم پی دیاندھی مارن نے یوپی اور بہار کے لوگوں کی توہین کی ہے۔ بھاٹیہ کے مطابق، “ڈی ایم کے کے ایم پی دیاندھی مارن نے کہا – ہندی بولنے والے ہمارے لیے سڑکیں صاف کر رہے ہیں اور بیت الخلا صاف کر رہے ہیں۔”
بہار سے بی جے پی ایم پی گری راج سنگھ نے ٹویٹ کیا، “کیا نتیش کمار اور لالو یادو ہندی بولنے والوں کے بارے میں اپنے اتحادی پارٹنر کی رائے سے متفق ہیں؟ انہیں یہ واضح کرنا چاہئے کہ ڈی ایم کے اور انڈیا بلاک کو ہندی بولنے والوں سے اتنی نفرت کیوں ہے؟
اس سے قبل پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران ڈی ایم کے کے رکن پارلیمنٹ سینتھل کمار نے بھی شمالی ہندوستان کی ریاستوں کو گائے کے پیشاب والی ریاستیں قرار دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…