علاقائی

Delhi’s Air Quality Dips To ‘Poor’: دہلی میں ہلکی سردی کے ساتھ آب و ہوا ہوئی زہریلی، AQI 200 سے کے پار

دہلی میں ہلکی  سردی نے دستک  دےدی ہے۔ لوگوں کو بھی صبح و شام اس کا احساس ہونے لگا ہے۔ ادھر دسہرہ کے بعد فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ نے دہلی کے لوگوں کو پریشانی  میں ڈال دیا ہے۔ منگل کی صبح، ITI جہانگیر پور میں AQI 205 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ناقص زمرے میں آتا ہے۔ یہ صحت کے نقطہ نظر سے بہت نقصان دہ ہے۔

آلودگی کے خراب سطح پر رہنے کی پیش گوئی کے ساتھ، CAQM (کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ) نے GRAP-1 کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار لاک ڈاؤن کے مختلف مراحل حکم کے اگلے دن صبح 8 بجے سے نافذ العمل ہوں گے۔ CAQM نے اس بار یہ فیصلہ گزشتہ سالوں میں GRAP کے دوران ہونے والی پریشانیوں کے پیش نظر کیا ہے۔ یعنی GRAP-1 منگل کی صبح 8 بجے سے دہلی-این سی آر میں نافذ ہو جائے گا۔ اس دوران یہ احکامات این سی آر کی تمام ریاستوں اور اضلاع تک پیغام  پہنچ جائیں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق منگل کو دہلی میں آلودگی کی سطح 6.8 گنا زیادہ تھی۔ منگل کو دہلی کے تمام موسمیاتی مراکز میں آلودگی کی سطح کو خراب زمرے میں درج کیا گیا۔

AQI 234 تک پہنچ گیا

دہلی کے محکمہ آلودگی کے مطابق دہلی والوں کو لگاتار دو دن تک خراب ہوا کے معیار کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کو فضائی آلودگی کی سطح 234 تک پہنچ گئی۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق  دسہرہ کے بعد  اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 224 تک پہنچ گیا، جو کہ ناقص زمرے میں آتا ہے۔ اس سے پہلے آخری مرتبہ ہوا کا معیار 19 دن پہلے  25 ستمبر کو  خراب کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پرالی جلانے کے واقعات بڑھ گئے

سیٹلائٹ امیجز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کھیتوں میں پرالی جلانے  کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پرالی جلانے کے واقعات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پنجاب میں 10 اکتوبر سے 13 اکتوبر کے درمیان کھیتوں میں پرالی جلانے کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، پیر کو پنجاب میں کھیتوں میں پرالی جلانے کے 68 واقعات، ہریانہ میں 29، اتر پردیش میں 25 اور قومی دارالحکومت میں ایسا ہی ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔

دہلی میں جی آر اے پی کا نفاذ

دہلی میں ہوا کے معیار کو مسلسل دوسرے دن ‘خراب’ زمرے میں درج کیے جانے کے بعد، دہلی-این سی آر کے لیے مرکزی حکومت کے فضائی آلودگی کنٹرول پینل نے ریاستی حکومتوں کو گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آراے پی ) کے پہلے مرحلے کو لاگو کیا ہے۔

درجہ حرارت میں مزید کمی کے آثار

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس کے بعد دہلی میں 20 اکتوبر تک موسم صاف رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق دن کے وقت دھوپ اور شام کے وقت بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts