بین الاقوامی

India-Canada Relations: ہندوستان-کینڈا میں کشیدگی عروج پر، ایک بار پھر جسٹن ٹروڈ نے ہندوستان کے خلاف اگلا زہر

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان نے پیر کو کینیڈا کے چھ سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیاتھا۔ اس کے علاوہ بھارت نے کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسی بیچ ادھر کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ حکومت ہند دونوں ممالک کے فائدے کے لیے اس تحقیقات کی حمایت کرے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ ہندوستانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) کے ذریعہ ہندوستان کی طرف سے دہشت گرد قرار دیے گئے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے میں جمع کیے گئے شواہد پر مبنی ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اس تحقیقات کی حمایت کرے۔نجر قتل کیس میں ہندوستان پر الزام لگاتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ “آپ میں سے بہت سے لوگ ناراض، پریشان اور خوفزدہ ہیں، میں سمجھتا ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ کینیڈا اور ہندوستان کے عوام سے عوام کے تعلقات، ایک طویل تاریخ ہے۔ تجارت اور کاروبار میں جڑیں ہیں لیکن ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے ہیں کہ بھارت ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے۔کینیڈا بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت کینیڈا کے لیے بھی ایسا ہی کرے گی۔

کینیڈا کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ‘بطور وزیراعظم یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں ان لوگوں کو یقین دلاؤں جو محسوس کرتے ہیں کہ سیکیورٹی سے سمجھوتہ کیا گیا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ کاروائی کرنا یا ایکشن لینا یہ میری ذمہ داری ہے اور ہم متحد رہیں گے۔ پی ایم ٹروڈو نے کہا کہ ہندوستان نے اس معاملے کی تحقیقات میں حمایت نہیں کی۔البتہ اس قتل معاملے میں جانچ ایجنسیوں کے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ اس میں بھارتی ایجنٹ کا ہاتھ ہے۔وہیں ہندوستان کا کہنا ہے کہ کینڈا نے اس معاملے میں ثبوت مہیا نہیں کرائے۔حالانکہ  امریکی محکمہ خارجہ نے ابھی تک اس حوالے سے  کوئی بیان نہیں دیاہے۔ اس کے دو قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے درمیان سفارتی بحران ہے اس کے باوجود ابھی تک امریکہ خاموش ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

1 hour ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

3 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

4 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

13 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

14 hours ago