علاقائی

Delhi Weather:دہلی این سی آر میں ٹھنڈ اور کہرے میں اصافہ ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ پھر بڑھی

Delhi Weather:نئے سال کے دوسرے دن یعنی پیر کو قومی راجدھانی دہلی این سی آر میں اتوارکی صبح دھوپ نکلی تھی۔لیکن اس ہفتہ گھنا کہرا چھائے رہنے اور ٹھنڈ کی شدید لہر  چلنے کی امید ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں شدید سردی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فضا میں گھنی دھند کی وجہ سے ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ دارالحکومت میں اتوار کو کم از کم پارہ گزشتہ دن کے مقابلے میں 4.7 ڈگری سیلسیس نیچے آیا۔ گزشتہ ہفتے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کو شدید سردی کی لہر سے کچھ راحت ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی مغربی بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں ٹھنڈ کی لہر کی وجہ سےسردی میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ کئی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے ۔ اس کے مدنظر برفیلی  ہوائیں چلیں گی تو سردی بھی بڑھے گی ۔محکہ موسمیات کے مطابق راجدھانی دہلی  این سی آر کہرے کی ہلکی چادر سے چھائی ہوئی ہے ۔دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری اور زیادہ سے زیادہ تک 4.7  ڈگری پارہ پہنچ گیا ہے ۔

دہلی کے کئی مقامات پر صبح کے وقت حد نگاہ کم رہی۔ پالم میں صبح 8.30 بجے بھی حد نگاہ 500 میٹر تھی۔ ساتھ ہی صفدرجنگ کے قریب حد نگاہ 1000 میٹر تھی۔ رات میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف شہروں سے 24 ٹرینیں ڈیڑھ سے ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے دہلی پہنچیں۔

دہلی میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 5.5 پانچ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔

اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش میں اگلے دو سے تین دن تک گھنی دھند چھائی رہے گی۔ ان ریاستوں کے کچھ علاقوں کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے مغربی حصے میں اگلے دو دنوں تک مزید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

29 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

29 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago