علاقائی

Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار، بارش کا سلسلہ ستمبر تک رہے گا جاری، یوپی میں ہلکی بارش کی توقع

نئی دہلی: دہلی–این سی آر میں حالیہ دنوں سے جاری بارش نے موسم کو نہایت خوشگوار بنا دیا ہے۔ شہریوں کو نہ صرف گرمی سے راحت ملی ہے بلکہ صبح و رات کے وقت ٹھنڈک کا بھی احساس ہو رہا ہے۔ کئی علاقوں میں لوگ ایئر کنڈیشنر کا استعمال بند کر چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق دہلی میں یکم ستمبر تک بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بدھ کے روز بھی دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا ، جب کہ دوپہر یا شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

دہلی میں مانسون کی بارش ابھی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ دارالحکومت یکم ستمبر تک ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہے گی۔ بدھ کو بھی دن بھر آسمان ابر آلود رہے گا اور دوپہر یا شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سے گرمی سے کچھ راحت ملے گی۔
کہاں کتنی بارش ہوئی؟

منگل کے روز دہلی کے مختلف علاقوں میں درج ذیل مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی:

نجم گڑھ: 12.5 ملی میٹر (سب سے زیادہ)، سفدرجنگ: 1.6 ملی میٹر، پالم: 8 ملی میٹر،رِج ایریا: 10.4 ملی میٹر، لودھی روڈ: 1.1 ملی میٹر، آیانگر: 5.1 ملی میٹر

اسی روز دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.6 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 23.9 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے تقریباً 2.5 ڈگری کم تھا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 100 فیصد کے درمیان رہا۔

آنے والے دنوں کا موسم کیسا ہوگا؟

آنے والے دنوں میں دہلی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اگست کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔ درجہ حرارت 27 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو عوام کو مزید راحت فراہم کرے گا۔

اتر پردیش میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں شدید بارش کے امکانات کم ہیں۔ تاہم ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ فی الوقت کسی قسم کی موسمی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں گرمی اور نمی کی شدت سے عوام کو کچھ پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

2 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

3 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

4 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

4 hours ago