سیاست

Ganesh Chaturthi 2025: گنیش چترتھی  کے موقع پر دروپدی مرمو، پی ایم مودی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے قوم کو دلی مبارکباد

پورے بھارت میں آج گنیش چترتھی  کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ گھروں، مندروں اور سڑکوں پر بھگوان گنیش کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی رہنماؤں نے قوم کو مبارکباد پیش کی۔

صدر دروپدی مرمو کی نیک خواہشات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: ملک اور بیرونِ ملک بسنے والے تمام بھارتیوں کو گنیش چترتھی  کی دلی مبارکباد، یہ تہوار بھگوان شری گنیش جی کے جنم دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جو عقل و فہم کے دیوتا ہیں۔ میں پراتھنا کرتی ہوں کہ رکاوٹوں کو دور کرنے والے بھگوان گنیش سبھی کی زندگی اور قوم کی ترقی کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کریں۔ گنپتی بپّا موریا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پیغام

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے پیغام میں کہا:۔آپ سبھی کو گنیش چترتھی  کی بہت سی نیک خواہشات۔ عقیدت و بھکتی سے بھرا یہ مقدس موقع سب کے لیے خوشیوں بھرا ہو۔ بھگوان گجانن اپنے تمام عقیدتمندوں کو خوشی، سکون اور اچھے صحت کا آشیرواد دیں۔ گنپتی بپّا موریا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ  نےبھی دیا پیغام

راجناتھ سنگھ نے کہا: گنیش چترتھی  کے پون موقع پر آپ سبھی کو دلی مبارکباد، وِگنہ ہرتا بھگوان گنیش جی ہم سب کی زندگی میں خوشحالی، امن اور ترقی لے کر آئیں۔ ان کی کرپا سے بھارت ہم آہنگی اور ترقی کے راستے پر آگے بڑھتا رہے۔ گنپتی بپّا موریا۔۔

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پیغام

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا: وگنہ ہرتا بھگوان گنیش کی پوجا کے پون تہوار ‘گنیش چتُرتھی’ کی تمام عقیدتمندوں اور اتر پردیش کے عوام کو دلی مبارکباد! بھگوان سدھی ونایک سبھی کو خوشحالی، صحت اور ترقی عطا کریں۔ گنپتی بپّا موریا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نےدی مبارکباد

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا: شری گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی نیک خواہشات، تمام سدھیوں کے داتا، پہلے پوجے جانے والے بھگوان گنیش جی کی کرپا سے سبھی کی زندگی میں خوشی اور کامیابی آئے، اور ہمارا وطن ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔ اوم گم گنپتئے نمہ۔

ملک بھر میں بھگوان گنیش کی مورتیوں کا استقبال دھوم دھام سے جاری ہے، اور یہ تہوار آنے والے دس دن تک عقیدت، خوشی، اور ثقافت کے ساتھ منایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

9 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

10 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

10 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

11 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

11 hours ago