سیاست

Mohan Bhagwat Speech: آر ایس ایس کے سو سال، موہن بھاگوت کا بڑا بیان – بھارت کو وشوگرو بنانا ہی سنگھ کا اصل مقصد

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے اپنی صد سالہ تقریبات کا آغاز دہلی کے وگیان بھون میں تین روزہ کانفرنس کے ساتھ کیا، جہاں پہلے دن سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ “سنگھ کی حقیقی معنویت تبھی ہے، جب بھارت وشوگرو (عالمی رہنما) بنے۔“

بھارت مرکز میں، وشوگرو بنانا مقصد: موہن بھاگوت

موہن بھاگوت نے کہا کہ سنگھ کا قیام بھارت کو مرکز میں رکھ کر کیا گیا ہے اور سنگھ کا سفر آہستہ ضرور ہے مگر مسلسل ترقی پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ کا مقصد صرف ہندو سماج کو منظم کرنا ہے، نہ کہ کسی کے خلاف کھڑا ہونا۔

بھارت ماتا کی جئے سنگھ کی تحریک: آر ایس ایس چیف

سنگھ سربراہ نے واضح کیا کہ آر ایس ایس کی تحریک ‘بھارت ماتا کی جے’ سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگھ “ہندو” لفظ کا استعمال ضرور کرتا ہے، لیکن اس کا مطلب صرف مذہب نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کی حس ہے۔ سنگھ کی سوچ “واسودھیو کٹمبکم” یعنی “ساری دنیا ایک کنبہ ہے” کی بنیاد پر ہے۔

بھارت کا مزاج سمنوی کا ہے، جدوجہد کا نہیں

موہن بھاگوت نے بھارت کی فطرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مزاج جدوجہد یا ٹکراؤ کا نہیں بلکہ سمنوی (ہم آہنگی) کا ہے۔ بھارت کی اکائی زمین، وسائل اور آتم چنتن (اندرونی غور و فکر) کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “بھارت ماتا اور ہمارے بزرگوں کے تئیں عقیدت ہی سچے ہندو کی پہچان ہے۔”

سب کی پہچان ایک: ہندو، بھارتی یا سناتنی

موہن بھاگوت کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی خود کو “ہندو” کہے، “بھارتی” یا “سناتنی”، سب کی سوچ اور جذبہ ایک جیسا ہے — اور وہ ہے سب کو جوڑنے کا جذبہ، نہ کہ توڑنے کا۔

ڈی این اے 40 ہزار سال سے ایک جیسا

سنگھ سربراہ نے سائنسی پہلو پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کے لوگوں کا ڈی این اے گزشتہ 40 ہزار سال سے ایک جیسا ہے۔ ان کے مطابق اب وہ لوگ بھی خود کو “ہندو” کہنے لگے ہیں جو پہلے اس لفظ سے دوری رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کسی مخالفت یا ردعمل کے لیے نہیں، بلکہ سماج کو جوڑنے کے لیے بنا ہے۔

سنگھ کی کارکردگی اور نظریہ

آر ایس ایس کی کام کرنے کی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ سنگھ کا نظام رضاکاروں کے ذاتی جذبے اور سمرپن پر مبنی ہے۔ سنگھ کسی بیرونی ذرائع پر انحصار نہیں کرتا۔ ‘گرو دکشنا’ کے ذریعے سیوک اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمارا کام انسانی کردار سازی ہے، اور انہی انسانوں سے سماجی خدمت کرانا ہمارا مقصد ہے۔

بھارت ایکسریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago