علاقائی

Delhi News: دہلی میٹرو اسٹیشن سے کودکر نوجوان  نے کی خودکشی، علاج کے دوران ہوئی موت

دہلی میٹرو جسے ملک کی راجدھانی دہلی کی لائف لائن کہا جاتا ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے خودکشی کی جگہ بنتا جا رہا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے بہت سے لوگ میٹرو کے سامنے یا اسٹیشن سے کود کر خودکشی کر چکے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ دہلی میٹرو کے میور وہار-1 اسٹیشن سے سامنے آیا ہے، جہاں پیر کو ایک 23 سالہ نوجوان نے اسٹیشن سے کودکر خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت ابھیشیک راؤ ساکن میور وہار-1 کے بطور کی گئی ہے۔

نوجوان نے اسپتال میں  توڑا دم توڑا

ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً 11 بجے ایک نوجوان نے میور وہار-1 اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر ایک ٹیم موقع پر روانہ کردی گئی۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر پی سی آر وین میں لال بہادر شاستری اسپتال لے جایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اہل خانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے

اس واقعہ کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ متوفی ابھیشیک راؤ کے اہل خانہ کو اس کی موت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اہلکاروں کو جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ اس لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ نوجوان کے گھر والوں سے اس کی خودکشی کی وجہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

خودکشی کے اکثر واقعات

دہلی میٹرو میں مسلسل خودکشی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ہر ماہ خودکشی کا کوئی نہ کوئی کیس سامنے آتا ہے۔ ستمبر کے مہینے میں لوک کلیان مارگ میٹرو اسٹیشن پر ایک شخص نے ٹریک کے آگے  کود کر کے خودکشی کر لی تھی۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کو بچایا نہیں جاسکا۔ اس کے بعد اکتوبر کے مہینے میں نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (NIC) کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے دہلی میٹرو کے ٹیگور گارڈن اسٹیشن پر خودکشی کرلی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

1 hour ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

5 hours ago