علاقائی

Building collapsed in Maharashtra’s Virar: مہاراشٹر کے ویرار میں عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوئی، امدادی کارروائیاں جاری

ممبئی: مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے ویرار میں ایک غیر قانونی چار منزلہ عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ حادثے میں ماں بیٹی سمیت 14 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حکام نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔ ملبے سے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی اسپتالوں میں علاج کے دوران کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔

حکام نے کی 17 افراد کی شناخت کی تصدیق

بدھ کی رات تقریباً 12.05 بجے رمابائی اپارٹمنٹ کا پچھلا حصہ منہدم ہونے کے بعد سے 24 گھنٹے سے زائد عرصے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 17 افراد کی شناخت ہو چکی ہے – 14 ہلاک، ایک زخمی اور دو کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن ابھی تک جاری ہے۔

ملبے تلے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

پولیس نے وسئی ویرار میونسپل کارپوریشن (VVMC) کی شکایت کے بعد بلڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی 5ویں بٹالین کی دو ٹیمیں اس مقام پر آپریشن کر رہی ہیں۔ پالگھر کی ضلع کلکٹر اندو رانی جاکھڑ نے کہا کہ ملبے تلے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر وویکانند کدم کے مطابق جس ’چول‘ پر عمارت گری وہ واقعہ کے وقت خالی تھا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام قریبی چولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کدم نے کہا کہ 2012 میں بنائے گئے رامابائی اپارٹمنٹ میں کل 50 فلیٹ تھے، جن میں سے منہدم ہونے والا حصہ 12 اپارٹمنٹس کا تھا۔ وی وی ایم سی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ عمارت غیر قانونی تھی۔

ملبہ ہٹانے میں تاخیر ہوئی کیونکہ بھاری مشینیں بھیڑ والے علاقے تک نہیں پہنچ سکیں جہاں عمارت گری۔ وی وی ایم سی کے اسسٹنٹ کمشنر گلسن گونسالویس نے بدھ کی دیر رات کہا، ’’ابھی تک، ملبہ صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ ابتدائی کئی گھنٹوں تک، میونسپل ٹیموں اور این ڈی آر ایف کی دو یونٹوں کے ذریعے ملبہ کو دستی طور پر صاف کیا گیا۔ اب مشینوں کی مدد سے کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔‘‘

اس سانحہ نے کئی خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ تمام متاثرہ خاندان اس وقت چندنسر سماج مندر میں پناہ لے رہے ہیں، جہاں انہیں کھانا، پانی، طبی امداد اور دیگر ضروری خدمات مل رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

1 hour ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

5 hours ago