قومی

India loses Rs 2.17 lakh crore due to US tariffs: ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ نعرے کا خمیازہ — امریکی ٹیرف سے ہندوستان کو 2.17 لاکھ کروڑ کا نقصان، کھڑگے نے حکومت سنائی کھری کھری

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ’اب کی بار، ٹرمپ سرکار‘ والے نعرے اور خارجہ پالیسی کی ناکامی کا خمیازہ اب ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستانی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس سے صرف دس بڑے سیکٹروں میں ہی 2.17 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

کسانوں اور برآمداتی صنعتوں پر شدید اثر

کھڑگے نے کہا کہ اس فیصلے کا سب سے زیادہ نقصان ہندوستانی کسانوں، بالخصوص کپاس کے کاشتکاروں کو ہوگا جن کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو یاد دلایا کہ انہوں نے کسانوں کے تحفظ کے لیے ہر قیمت چکانے کا وعدہ کیا تھا، مگر عملی طور پر ان کے روزگار کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشییٹو (جی ٹی آر آئی) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ اس ٹیرف سے ملک کی جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد متاثر ہوگا اور اس کا فائدہ چین کو پہنچے گا۔

روزگار پر گہرا بحران

کھڑگے کے مطابق، ٹیکسٹائل سیکٹر میں تقریباً پانچ لاکھ ملازمتیں براہ راست اور بالواسطہ خطرے میں ہیں، جبکہ جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ڈیڑھ سے دو لاکھ ملازمتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ سوراشٹر میں ہیرا تراشی اور پالش کے کام سے وابستہ ایک لاکھ مزدور پہلے ہی اپریل سے بے روزگار ہو چکے ہیں، جب سے ابتدائی 10 فیصد امریکی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔

جھینگا فارمنگ اور دیگر شعبے بھی متاثر

کھڑگے نے کہا کہ جھینگا فارمنگ کرنے والے پانچ لاکھ کسانوں اور ان سے جڑے ڈھائی ملین افراد کی زندگیوں پر بھی یہ نیا ٹیرف خطرہ بن کر آیا ہے۔ چمڑے، سمندری مصنوعات، کیمیکلز، اسٹیل و ایلومینیم، زرعی مصنوعات، انجینئرنگ، شیشہ اور ڈیری پروڈکٹس جیسے شعبے بھی اس بحران کی زد میں ہیں۔

تجارتی معاہدوں میں ناکامی کا الزام

ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ تجارتی معاہدے کرنے اور برآمداتی سیکٹروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات یہی رہے تو آئندہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور معیشت میں سست روی طے ہے۔ ان کے مطابق یہ بحران کی شروعات ہے اور اس کے اثرات مستقبل میں کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

2 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

3 hours ago