علاقائی

Lok Sabha Elections 2024: اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں ہوئی تبدیلی، اب اس تاریخ کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی انتخابات کے نتائج 4 جون کے بجائے 2 جون کو آئیں گے۔ دراصل دونوں ریاستوں کی قانون ساز اسمبلی کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں ووٹوں کی گنتی کسی بھی صورت میں 2 جون تک مکمل کر لی جائے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کے لیے 4 جون کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔ اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔

اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ کمیشن کے مطابق اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن 20 مارچ کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مارچ ہے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔

اروناچل میں دو لوک سبھا اور 60 اسمبلی سیٹیں ہیں۔

لوک سبھا اور اسمبلی دونوں انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہونی تھی۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا کی دو نشستیں اورارکان اسمبلی کی 60 نشستیں ہیں۔ ریاست کی موجودہ اسمبلی کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے ریاست کی دونوں لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اسمبلی میں بی جے پی نے 41 سیٹیں جیتیں، جب کہ جنتا دل (یونائیٹڈ) نے سات، این پی پی نے پانچ اور کانگریس نے چار سیٹیں جیتیں۔ اس دوران پی پی اے نے ایک نشست جیتی جبکہ دو آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

سکم کی سیاسی صورتحال کیا ہے؟

اسی طرح سکم میں 19 اپریل کو لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔ اس ہمالیائی ریاست میں صرف ایک لوک سبھا سیٹ اور 32 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نوٹیفکیشن 20 مارچ کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 مارچ ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مارچ کو ہوگی۔ کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔ انتخابات میں حکمراں سکم کرانتی کاری مورچہ (ایس کے ایم) کا مقابلہ سکم ڈیموکریٹک فرنٹ (ایس ڈی ایف) سے ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

2 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago