علاقائی

وڈودرا میں خوفناک بس حادثہ: 4 افراد ہلاک 15 سے زائد زخمی

وڈودرا کے کپورائی چوک کے پاس ایک ٹرک اور بس کی آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے ڈرائور سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہیں 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔

گجرات ریاست کے وڈودرا ضلع میں ایک نجی بس اور ٹرک کےدرمیان ٹکر ہو گئی جس میں ڈرائور سمیت 4 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 15 افراد شدید طور پر زخمی ہیں جنہیں وڈودرا کے ساگ (SAAG) ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

جو بس حادثہ کا شکار ہوئی ہے وہ راجستھان کے بھیلواڑہ سے ممبئی جا رہی تھی۔ اسی دوران بس نے گیہوں سے بھرے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائور ٹرک لیکر فرار ہو گیا۔

حادثہ کے بعد بس میں سفر کر رہے مسافروں کو نکالنے کے لئے بس کو کاٹنا پڑا ۔

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago