علاقائی

Telangana Results: کرکٹر اظہرالدین کی سیاسی پِچ پر شکست، ریاست میں جہاں کانگریس کی جیت ہوئی وہاں ہارگئے اظہر

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ یہاں کانگریس نے کے سی آر کی پارٹی بی آر ایس کو سخت شکست دی ہے۔ پارٹی نے مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی ہے۔ تاہم سابق کرکٹر محمد اظہر الدین انتخابات میں ہار گئے ہیں۔ انہوں نے جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ انہیں بی آر ایس امیدوار مگنتی گوپی ناتھ نے شکست دی۔ اس بار کانگریس نے تلنگانہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرکے بی آر ایس کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھایا ہے۔

کے سی آر ریاست میں لگاتار دو میعادوں سے حکومت بنا رہے تھے۔ تاہم اس بار کانگریس نے انہیں ہیٹ ٹرک کرنے سے روک دیا ہے۔ شکست کے بعد سی ایم کے سی آر نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

بی جے پی امیدوار 36 ہزار ووٹوں سے ہارے۔

کانگریس امیدوار محمد اظہر الدین جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے لنکلا دیپک ریڈی اور بی آر ایس ماگنتی گوپی ناتھ سے مقابلہ کر رہے تھے۔ بی جے پی کے اس امیدوار کو یہاں 36 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی نے ریاست میں صرف آٹھ سیٹیں جیتی ہیں۔ ان کے ایک امیدوار نے کمال کر دیا ہے۔ امیدوار کٹی پلی وینکٹا رمن ریڈی نے کماریڈی سیٹ سے کانگریس پارٹی کے صدر ریونت ریڈی اور موجودہ چیف منسٹر کے کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا ۔ چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کو شکست ہوئی۔

ای وی ایم مشین میں خرابی کا الزام

محمد اظہر الدین نے اپنی شکست کا ذمہ دار ای وی ایم مشینوں پر لگایا ہے۔ انہوں نے ای وی ایم مشین میں خرابی کا الزام لگایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جوبلی ہلز پر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابات کے دوران تقریباً 25 مشینیں خراب ہوئیں۔ جبکہ 13 مشینوں کی سیل نہیں کھلی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

18 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

47 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago