امیٹھی: جمعہ کی صبح اتر پردیش کے امیٹھی میں ایک تیز رفتار کنٹینر نے ریلوے کراسنگ پر کھڑی کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ آج صبح تقریباً 3 بجے کمرولی پولیس اسٹیشن کے نزدیک اندورما ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔ ریلوے کراسنگ بند ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں وہاں کھڑی تھیں۔ اس کے بعد تیز رفتاری سے پیچھے سے آنے والا کنٹینر کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کئی گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔
موقع پر پہنچی پولیس نے موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے حادثے کا شکار گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالا۔ انہیں اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے تین کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ، ایک زخمی کو علاج کے لیے لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیجا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…