بہار میں کانگریس نے 12 جون کو 25 اضلاع کے ایمپلائمنٹ ایکسچینج دفاتر کے باہر لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں این ڈی اے حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے یہ منصوبہ بند احتجاج اس بات کا اشارہ ہے کہ رواں سال اکتوبر-نومبر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کی مہم میں بے روزگاری اور نقل مکانی کے مسائل بنیادی موضوعات ہوں گے۔
بہار کانگریس کے صدر راجیش کمار نے کہا کہ ’’پارٹی کارکن این ڈی اے کے دور حکومت میں ملازمتیں فراہم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں حکومت کی ہچکچاہٹ کے خلاف احتجاج کے طور پر ایمپلائمنٹ ایکسچینج کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں پانچ لاکھ سے زائد آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ’’ہم حکومت سے جاننا چاہتے ہیں کہ یہ خالی آسامیاں کب بھری جائیں گی؟‘‘
کانگریس شروع کر رہی ہے ’’نوکری دو یا حکومت چھوڑو‘‘ مہم
راجیش کمار نے پارٹی کی طرف سے ’’مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ‘ کا مسئلہ بھی اٹھائے گی۔ اس دوران بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس ’’نوکری دو یا حکومت چھوڑو‘‘مہم کے دوران نقل مکانی کے معاملے پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔ ریاستی کانگریس کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ 25 اضلاع میں 12 جون کے اس احتجاج کی تیاریاں کی گئی ہیں۔
میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں راجیش کمار نے کہا کہ گرینڈ الائنس نے 12 جون کو میٹنگ بلائی ہے تاکہ انتخابات سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ تیجسوی پرساد یادو، جنھیں اپوزیشن بلاک کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، نے بھی ایسا ہی تبصرہ کیا ہے۔ دریں اثنا آر جے ڈی-کانگریس اتحاد نے ریاست میں 9 جولائی کو سی پی آئی-ایم ایل کے احتجاج کو بھی اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…