قومی

PM Modi’s ‘Jan Man Survey’: پی ایم مودی کے ’جن من سروے‘ میں ایک دن میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لیا حصہ، ڈیجیٹل جمہوریت کی ایک بہترین مثال

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر انھوں نے NaMo ایپ پر ایک ’جن من‘ سروے کا آغاز کیا تھا۔ NaMo ایپ ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم ہے، جس پر شہریوں کو قومی پالیسیوں اور ترقی کے بارے میں اپنے خیالات کا براہ راست اشتراک کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس عوامی سروے کے آغاز کے صرف 26 گھنٹوں کے اندر ہندوستان بھر سے پانچ لاکھ سے زیادہ ردعمل موصول ہوئے، جن میں مودی حکومت کی مضبوط حکمرانی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پی ایم مودی نے ذاتی طور پر کیا تھا ’جن من سروے‘ کا اعلان

وزیر اعظم مودی نے ذاتی طور پر ’جن من سروے‘ کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پورٹل کا لینک شیئر کرتے ہوئے کیا تھا۔ انھوں نے عوام سے اس سروے میں حصہ لینے کی خصوصی اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم کی اس اپیل کے بعد اس سروے نے تیزی سے توجہ حاصل کی، جو قومی سلامتی، گورننس، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ثقافتی تفخر جیسے مسائل پر عوامی رائے جمع کرنے کا ایک مقبول ذریعہ بن گیا۔

’جن من سروے‘ میں کیسے ہوں شامل؟

’جن من سروے‘ نمو ایپ پر منعقد کیا گیا، جس کے ہوم پیج پر ایک نمایاں بینر ہے، جو سروے میں صارفین کی رہنمائی کرتا ہے۔ عوام براہ راست لنک (http://nm-4.com/janmansurvey2025) کے ذریعے یا ایپ پر موجود ’’سیوا کے 11 سال‘‘ماڈیول کے ذریعے بھی اس سروے تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ پورٹل پر اس سروے کو واضح طور پر نمایاں کیا گیا ہے اور اس خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس ایپ کا صارف دوست انٹرفیس جواب دہندگان کو آسانی کے ساتھ سروے مکمل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سروے میں اترپردیش کے لوگوں نے لیا سب سے زیادہ حصہ

ملک کے کونے کونے سے لوگ اس سروے میں حصہ لیے رہے ہیں۔ تاہم اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش اس معاملے میں سرِفہرست ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات اور ہریانہ ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 77% جواب دہندگان نے پورا سروے مکمل کیا، جو کہ شامل ہونے والوں کی سنجیدگی کا مظہر ہے۔

حصہ لینے والوں کی تعداد کے حساب سے سر فہرست ریاستوں اور وہاں سے حصہ لینے والوں کی تعداد کی تفصیل کچھ یوں ہے:

اتر پردیش – 1,41,150 جوابات

مہاراشٹر – 65,775 جوابات

تمل ناڈو – 62,580 جوابات

گجرات – 43,590 جوابات

ہریانہ – 29,985 جوابات

پندرہ بصیرت انگیز سوالات پر مبنی ہے سروے

سروے میں 15 سوالات شامل ہیں، جن میں گورننس اور ترقیاتی موضوعات سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سروے میں جواب دہندگان ہندوستان کی عالمی حیثیت، ڈیجیٹل اقدامات، خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کے مواقع، ثقافتی فخر، بنیادی ڈھانچے اور عوامی نمائندگی کے بارے میں حکومت کی کارکردگیوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

سروے میں شامل کچھ اہم سوالات یہ ہیں:

آج کے ہندوستان میں ایک شہری کے طور پر آپ خود کو کتنا محفوظ محسوس کرتے ہیں؟

پچھلی ایک دہائی میں ہندوستان کے بین الاقوامی قد کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟

کونسی ڈیجیٹل انڈیا خدمات نے آپ کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچایا ہے؟

اسکل انڈیا جیسی نوجوانوں پر مبنی پالیسیوں نے آپ کی زندگی کو کیسے متاثر کیا ہے؟

آپ وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کی تعمیر کی طرف کیا پیش رفت دیکھتے ہیں؟

مستقبل کی پالیسی سازی کے لیے ایک جدید جمہوری طریقہ ہے یہ سروے

حکومت کا یہ ’جن من سروے‘ جامع، شہریوں پر مبنی حکمرانی کے لیے حکومت کے بڑھتے ہوئے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ رائے عامہ کے بارے میں بالکل حقیقی اور موجودہ معلومات پالیسی سازوں کو شہریوں کے براہ راست ان پٹ کی بنیاد پر مستقبل کی حکمت عملیوں کو تشکیل دینے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ دریں اثنا یہ سروے ابھی بھی جاری ہے اور شرکاء کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ یہ سروے عوام اور حکومت کے درمیان خلیج کو کم کرنے کی طرف نمایاں پیش رفت کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Karwan Geeton Ka Neeraj Event: کارواں گیتوں کا… نیرج میں سجے گی نغموں کی محفل، سی ایم ڈی اپیندر رائے کا اہم کردار؛ کئی معروف شخصیات ہوں گی شریک

’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…

12 minutes ago

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

11 hours ago