وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شام کو بیرون ملک کا دورہ کرنے والے کل جماعتی وفود کے اراکین سے ملاقات کی، جنھوں نے آپریشن سندور کے بعد پاکستان سے منسلک دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط موقف سے دنیا کو آگاہ کیا ہے۔ وفود کے اراکین نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔ مرکزی حکومت نے پہلے ہی 50 سے زائد افراد پر مشتمل سات وفود کے کام کی تعریف کی ہے، جن میں زیادہ تر موجودہ اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔
تاہم کچھ سابق پارلیمنٹیرینز اور سابق سفارت کار بھی ان وفود کا حصہ تھے، جنھوں نے 33 غیر ملکی دارالحکومتوں اور یورپی یونین کا دورہ کیا۔ وفود میں ممتاز سابق پارلیمنٹیرینز میں سابق مرکزی وزراء غلام نبی آزاد اور سلمان خورشید وغیرہ شامل تھے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی ان وفود سے ملاقات کر چکے ہیں اور پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کی حمایت کے خلاف ہندوستان کے مضبوط موقف کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
کل جماعتی وفود نے دہشت گردی کے خلاف ملک کے اتحاد کو کیا اجاگر
واضح رہے کہ سات میں سے چار وفود کی قیادت حکمراں اتحاد کے اراکین پارلیمان کر رہے تھے، جن میں بی جے پی کے دو، جے ڈی (یو) سے ایک اور شیو سینا سے ایک رکن پارلیمان تھے۔ جب کہ تین وفود کی قیادت اپوزیشن کے اراکین پارلیمان پارلیمنٹ کر رہے تھے، جو کہ کانگریس، ڈی ایم کے اور این سی پی (ایس پی) سے ہیں۔
بی جے پی کے روی شنکر پرساد اور بیجینت پانڈا، کانگریس کے ششی تھرور، جے ڈی (یو) کے سنجے جھا، شیوسینا کے شری کانت شندے، ڈی ایم کے کی کنیموزی اور این سی پی (ایس پی) کی سپریا سولے نے اپنے وفود کی قیادت دنیا کے مختلف حصوں میں کی۔ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف ملک کے اتحاد کے اظہار کے لیے کل جماعتی وفود بھیجے تھے، جن میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی جیسے لیڈران شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…
دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…