قومی

11 Years of Modi Government: ’’پی ایم مودی کی قیادت میں حکومت نے ہر طبقے کے لیے کام کیا‘‘، اسمرتی ایرانی نے گنائیں مودی حکومت کی کامیابیاں

بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی گزشتہ 11 سالوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت نے ہر طبقے کے لیے کام کیا ہے۔ اپنے بیان میں اسمرتی ایرانی نے کسانوں کے لیے سوائل ہیلتھ کارڈ، فوج میں خواتین کو مستقل کمیشن سے لے کر جن دھن یوجنا تک ہر چیز کا ذکر کیا۔

پانچ بنیادی اصولوں پر چلتی ہے بی جے پی

اسمرتی ایرانی نے کہا ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پانچ بنیادی اصولوں پر چلتی ہے – قوم پرستی، جمہوریت میں یقین، غریبوں اور محروموں کے لیے گاندھیائی سوچ، تمام مذاہب کی مساوی احترام اور قدر پر مبنی سیاست۔ یہ اصول پی ایم مودی کی حکومت میں نظر آتے ہیں، جس سے، بی جے پی کارکنان اور حامی مملو ہیں۔‘‘

اسمرتی ایرانی نے مزید کہا کہ ’’پچھلے 11 سالوں میں 50 کروڑ لوگوں کے جن دھن کھاتے کھولے گئے۔ یہ پی ایم مودی کی ایک انوکھی کوشش ہے جس نے غریبوں کو ملک کے خزانے سے جوڑا۔ اس کے ذریعے 45 لاکھ کروڑ روپے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے ذریعے غریبوں کے کھاتوں میں پہنچے۔ پی ایم مودی کا عزم کثیر جہتی غربت کو ختم کرنا ہے۔ اس کے نتیجے میں 25 کروڑ لوگ غربت سے نکل کر تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔‘‘

CoVID-19 کے دوران ہندوستان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں نہ صرف ہندوستان میں ویکسین بنائی گئی بلکہ اسے ہر شہری تک پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ ’وسودیو کٹمبکم‘ کے جذبے کے تحت ہندوستان نے ویکسین دوستی کے ذریعے 160 ممالک کی مدد بھی کی۔

غریبوں اور کسانوں کو دی ترجیح

ایرانی نے مزید کہا کہ 81 کروڑ ہندوستانیوں کو مفت اناج فراہم کرنا ایک ایسی کامیابی ہے جو دنیا میں کہیں اور ممکن نہیں ہے۔ غریبوں کی فلاح و بہبود پر زور دیتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ’’ہر غریب کا خواب ہوتا ہے کہ اس کے سر پر چھت ہو۔ پی ایم مودی نے 15 کروڑ گھروں کو صاف پانی فراہم کیا اور 4 کروڑ غریب خاندانوں کو کنکریٹ کے گھر دیئے۔ خاص بات یہ ہے کہ 73 فیصد گھروں کی چابیاں خواتین کے حوالے کی گئیں۔‘‘

ایرانی نے ’اجّول یوجنا‘ کا بھی ذکر کیا، جس کے تحت 12 کروڑ غریب خواتین کو گیس کنکشن ملے۔ وہیں انھوں نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت 12 کروڑ بیت الخلاء بنائے گئے جس سے خواتین اور خاندانوں کی عزت میں اضافہ ہوا۔ اسمرتی نے جھارکھنڈ کی بی جے پی یونٹ کی جانب سے بھی پی ایم کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت میں 60 فیصد سے زیادہ وزراء ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی زمرے سے ہیں، جو سماج کے ہر طبقے کی نمائندگی کو ظاہر کرتا ہے۔

کسانوں کی بہبود کا ذکر کرتے ہوئے اسمرتی نے کہا کہ ’’11 کروڑ کسانوں کو ’کسان سمّان ندھی‘ سے مدد ملی ہے۔ زرعی بجٹ 5 گنا بڑھ کر 3.70 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا۔ کسانوں کو 25 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈ اور 1.75 لاکھ کروڑ روپے کی فصل بیمہ اسکیم سے فائدہ ہوا۔ کسان کریڈٹ کارڈ کی قرض کی حد 5 لاکھ روپے تک بڑھ گئی۔ 1,900 سے زیادہ ایگری اسٹارٹ اپس نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔‘‘

خواتین کے لیے بھی کیا کام

خواتین کی کامیابیوں پر اسمرتی نے کہا کہ خواتین کو فوج میں مستقل کمیشن اور سینک اسکولوں میں داخلہ دیا گیا۔ 33 فیصد خواتین ریزرویشن بل کا پاس ہونا فخر کی بات ہے۔ 10 کروڑ خواتین 90 لاکھ سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے 6.40 لاکھ گاؤں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ڈرون دیدی اسکیم سے خواتین کو ایک نئی شناخت ملی۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو 18,593 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔ سکنیا سمردھی یوجنا کے تحت 4.2 کروڑ کھاتے کھولے گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو

IANS

Recent Posts

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

3 minutes ago

Balika Vadhu: ’بالیکا ودھو‘ کے 18 سال، چھوٹی آنندی بنیں اسٹار، ایک نے خودکشی کی تو دو فنکاروں کا ہوگیا انتقال

کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…

39 minutes ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

1 hour ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

2 hours ago