-بھارت ایکسپریس
جموں و کشمیر کے راجوری میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان پہلے ہی انکاؤنٹر جاری ہے، ہفتہ یعنی آج بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ انکاؤنٹر بارہمولہ کے کرہامہ کنجر علاقے میں شروع ہوا۔ دریں اثنا، راجوری کے کنڈی جنگل میں فی الحال انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق دونوں علاقوں میں کم از کم 8 سے 9 دہشت گرد محصور ہیں۔ اس میں دہشت گردوں کے حملے میں پانچ فوجی شہید ہوئے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ دہشت گردوں سے ہفتہ کی صبح سویرے دہشت گردوں اورسیکورٹی فورسز کےدرمیاں فائرنگ ہوئی ۔ جمعہ کی صبح کنڈی کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں پانچ ہندوستانی فوجی شہید اور ایک افسر زخمی ہوا۔ حکام نے بتایا کہ ‘مزید تین فوجی جو پہلے زخمی ہوئے تھے، وہ بھی شہید ہو گئے۔ جموں و کشمیر کے راجوری میں مشترکہ آپریشن میں کل پانچ فوجیوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…