بیجاپور: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجاپور ضلع میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک انکاؤنٹر میں دو خواتین نکسلیوں سمیت چھ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔ بستر علاقے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے کہا کہ باسا گوڑا تھانہ علاقے کے تحت چپوربھٹی گاؤں کے نزدیک تلپیرو ندی کے کنارے جنگلات میں ہونے والے ایک تصادم میں سیکورٹی فورسز نے چھ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں دو خواتین نکسلائٹس بھی شامل ہیں۔
سندرراج نے کہا کہ نکسل مخالف آپریشن کے ایک حصے کے طور پر باسا گوڑا تھانہ علاقے کے تحت سیکورٹی فورسز کو روانہ کیا گیا تھا۔ آپریشن میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG)، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور اس کی ایلیٹ یونٹ CoBRA (کمانڈو بٹالین فار ریزولیوٹ ایکشن) کے اہلکار شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ٹیم علاقے کے چپوربھٹی گاؤں کے نزدیک تلپیرو ندی کے کنارے پہنچی تو پلاٹون نمبر 10 کے نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ بند ہونے کے بعد جب سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کی تلاشی لی تو موقع سے دو خواتین سمیت چھ نکسلیوں کی لاشیں اور بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ مارے گئے نکسلیوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر میں کئی دیگر نکسلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
بتا دیں کہ بیجاپور ضلع بستر لوک سبھا حلقہ میں ہے، جہاں 19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…