علاقائی

Illegal Liquor:غیر قانونی شراب کے فروخت کے خلاف یوپی میں 16 دن چلائی جائے گی مہم

اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ(Yogi Adityanath) حکومت بدھ سے ریاست بھر میں شراب کی اسمگلنگ اور اس کی غیر قانونی مینوفیکچرنگ کے خلاف 16 روزہ مہم شروع کر رہی ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق ویران مقامات اور خالی عمارتوں کی بھی نگرانی کی جائے گی تاکہ ان کو غیر قانونی شراب کی فروخت اور استعمال کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ غیر قانونی شراب کو فروغ دینے، ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات بشمول گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ریاستی حکومت پہلے ہی ریاست میں شراب مافیا کی جائیدادوں کو منہدم کر چکی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بند پڑی  فیکٹریوں، آر او واٹر پلانٹس اور خستہ حال لاوارث عمارتوں جیسی جگہوں پر غیر قانونی شراب کی تیاری کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں ۔قومی اور ریاستی شاہراہوں پر واقع اینٹوں کے بے کار بھٹوں پر بھی چھاپے مارے جائیں گے۔شراب کے ذخیرے کو چیک کیا جائے گا۔ ان کے ذریعے غیر قانونی شراب فروخت ہونے کے امکان سے بچنے کے لیے شراب کےا سٹاک کے بارکوڈز  کی بھی جانچ کی جائیں گی۔ تمام شراب کی دکانیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ان کی دکانوں کے باہر نصب سی سی ٹی وی کام کر رہے ہیں۔

ایکسائز کمشنر سینتھل پانڈیان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے ٹول فری نمبروں پر اطلاع دیں ۔اگر انہیں شراب کی کوئی مشتبہ سرگرمی، یا غیر قانونی شراب کی فروخت یا تیاری میں مصروف لوگوں کو  دیکھیں تو فو راً ہمیں اطلاع کریں۔

 سڑک کے کنارے کھانے پینے کی جگہوں پر بھی نظر رکھی جائے گی، جہاں شراب کے ٹینکر عام طور پر رات کے وقت کھڑے ہوتے ہیں۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago