علاقائی

Andhra Pradesh Accident: آندھرا پردیش کے نندیال کے قریب تصادم کے بعد بس میں آگ، تین افراد ہلاک

نندیال: آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں جمعرات کی دیر رات ایک دلخراش سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی، جبکہ چار مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے چار کو معمولی فریکچر آئے ہیں، جنہیں نندیال کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نندیال کے ایس پی سنیل شیوران نے بتایا کہ رات تقریباً ایک سے دو بجے کے درمیان نیلور سے حیدرآباد جانے والی ایک نجی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس کا اگلا دایاں ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا۔ بے قابو بس روڈ ڈیوائیڈر پار کر کے سڑک کے دوسری جانب چلی گئی، جہاں اس کی سامنے سے آ رہی ایک لاری سے زور دار ٹکر ہو گئی۔

ٹکر کے فوراً بعد بس اور لاری دونوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئیں۔ اس حادثے کے باعث سڑک پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بس میں سوار مسافروں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو بھی بحال کیا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے بس کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ معلومات کے مطابق بس میں 36 مسافر سوار تھے اور سب محفوظ ہیں۔ معمولی فریکچر کے شکار چار مسافروں کو نندیال ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حالانکہ، اس حادثے میں بس ڈرائیور کے ساتھ ساتھ لاری کے ڈرائیور اور کلینر کی موت ہو گئی۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔

کرنول سے آر ایف سی ایل اور ایف سی ایل کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچیں۔ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آگ براہِ راست ٹکر کے نتیجے میں لگی یا بیٹری سے متعلق کسی خرابی کی وجہ سے۔ حالانکہ، اس سلسلے میں ابھی تک سرکاری طور پر کوئی حتمی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ فی الحال پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

7 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago