علامتی تصویر
Blast In Kerala: کیرلہ میں عیسائیوں کے ایک اجتماع میں زبردست دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ریاست کے ایرناکلم میں کالاماسیری میں واقع ایک کنونشن سینٹر میں میٹنگ کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ کنونشن سنٹر میں یہوواہ کی دُعا ہو رہی تھی۔
پولیس کو فون کرکے مانگی مدد
فی الحال اس دھماکے کے حوالے سے کیرلہ پولیس کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم ایک افسر نے بتایا کہ صبح 9 بجے دھماکے کے بعد پولیس کو مدد کے لیے کالیں آنا شروع ہو گئیں۔ فوری طور پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ دھماکے کے بعد سینکڑوں لوگ پولیس کی مدد کے لیے جمع ہو گئے۔ اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں لوگ زمین پر لیٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
4-5 ہوئے دھماکے
مقامی لوگوں نے بتایا کہ کنونشن سینٹر میں تین روزہ پروگرام کا آج آخری دن تھا۔ دھماکے کے وقت ہال میں دو ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ یکے بعد دیگرے 4-5 دھماکے ہوئے جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
تحقیقات کرے گی این آئی اے
اس سلسلہ وار دھماکوں کے بارے میں ابھی تک کیرلہ پولیس کی طرف سے کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے، لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ اب مرکزی وزارت داخلہ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ دھماکے کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کرے گی۔ این آئی اے کی فارنسک ٹیم کچھ دیر میں موقع پر پہنچنے والی ہے۔
امت شاہ نے وزیر اعلیٰ سے کی بات
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس واقعہ کے بارے میں کیرلہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین سے بات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے دھماکے سے متعلق تمام معلومات اکٹھی کر لی ہیں۔ سی ایم نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔پولیس زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور موقع پر راحت اور بچاؤ فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ شاہ نے مرکز سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
کیرلہ کے وزیر نے کیا کہا؟
کیرلہ کے وزیر صنعت اور کالامسری کے ایم ایل اے پی راجیو نے اس واقعہ کے بارے میں کہا ہے کہ عہدیداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا، ‘میں نے تمام عہدیداروں سے بات کی ہے۔ تمام ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہمیں ابھی تک دھماکے کی وجہ کے بارے میں معلومات نہیں ملی ہیں۔ تحقیقات ہونے دیں۔ فی الحال کسی کو جائے واردات پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…