علاقائی

Blast in Udaipur: راجستھان کے ادے پور میں بندوق کی دکان میں دھماکہ، دو لوگوں کی ہوئی موت

ادے پور: راجستھان کے ادے پور سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں بندوق کی دکان میں کام کرنے والے دو افراد دھماکے سے ہلاک ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بندوق کی دکان میں ہونے والے دھماکے میں مالک اور مزدور کی موت ہو گئی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ کھڑکیاں اور دروازے اڑ گئے۔ اسی دوران دھماکے کی آواز 300 میٹر کے دائرے تک سنی گئی۔

جانکاری کے مطابق حادثہ راجندر دیوے گوڑا اینڈ کمپنی کی عمارت میں پیش آیا۔ یہاں بندوقوں کی خرید و فروخت اور بنانے کا کام ہوتا ہے۔ دوپہر تین بجے دو لوگ کام کر رہے تھے۔ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا اور کھڑکیاں اور دروازے اکھڑ کر سڑک پر گر گئے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ایک شخص کی لاش سیڑھیوں پر اور دوسرے کی لاش سڑک پر جا گری۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو مسخ شدہ حالت میں دیکھا۔ اب تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ آئی جی اجے پال لامبا اور ایس پی یوگیش گوئل موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دکان میں بندوق بنانے کا کام کیا جاتا تھا۔ ایسے میں یہاں بارود کا استعمال بھی ہوتا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago