علاقائی

Assam Beef Ban: ‘آسام کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور عوامی مقامات پر بیف پرپابندی’، وزیر اعلی ہمنتا بسوا نے کیا اعلان

نئی دہلی: آسام میں  بیف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج آسام کابینہ نے ریاست میں ہوٹلوں، ریستوراں اور عوامی مقامات پربیف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیف پر پابندی کے فیصلے کے بعد آسام کے وزیر پیوش ہزاریکا نے پوسٹ کیا کہ میں آسام کانگریس کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بیف پر پابندی کا خیرمقدم کرے یا پاکستان جا کر آباد ہو جائے۔

پریس کانفرنس کے دوران ہیمانتا بسوا سرما نے کہا کہ آسام کابینہ کی توسیع 7 دسمبر کو دوپہر 12 بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ  وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر کانگریس کے ریاستی صدر بھوپین کمار بورا انہیں خط لکھ کر اس کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ آسام میں بیف پر پابندی لگانے کے لیے تیار ہیں۔

درحقیقت آسام میں کانگریس کے رکن اسمبلی رقیب حسین نے بی جے پی پر ناگون ضلع کے سمگوری اسمبلی حلقہ میں بیف پارٹی منعقد کرنے کا دعویٰ کیا تھا کہ اس تقریب کا مقصد مسلم ووٹروں کو راغب کرنا تھا۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس پر ہمنتا نے کہا تھا کہ وہ حسین کے بیان سے متعلق بیف پر اپنے موقف کے بارے میں ریاستی کانگریس صدر کو خط لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھوپین بورا کو خط لکھوں گا اور ان سے پوچھوں گا کہ کیا وہ بھی رقیب الحسین کی طرح گائے کے گوشت پر پابندی کی وکالت کرتے ہیں، اگر ہاں تو مجھے بتائیں۔ آئندہ اسمبلی اجلاس میں بیف پر مکمل پابندی لگاؤں گا۔ پھر بی جے پی، اے جی پی، سی پی ایم، کوئی بھی  بیف نہیں دے سکے گا اور ہندو، مسلمان اور عیسائی سب بیف کھانا چھوڑ دیں، تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

Amir Equbal

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

6 hours ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

6 hours ago