بھبھوا: بہار کے ضلع کیمور میں شراب پارٹی کی اطلاع پر کارروائی کرنے پہنچی پولیس ٹیم پر مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مشتعل افراد نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ حالات قابو میں کرنے کے دوران پولیس کو مبینہ طور پر خود دفاع میں فائرنگ بھی کرنی پڑی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کدرا تھانہ علاقے کے کجھار گھاٹ گاؤں میں پیش آیا، جہاں جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے ایک شخص کی خوشی میں بدھ کی دیر رات شراب پارٹی منعقد کی گئی تھی۔ الزام ہے کہ تقریب میں ڈی جے، لیڈی ڈانسرز اور ہوائی فائرنگ کے ساتھ جشن منایا جا رہا تھا۔
اسی دوران اس کی اطلاع کدرا تھانہ پولیس کو ملی، جس کے بعد تھانہ انچارج اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس کو دیکھتے ہی وہاں موجود افراد مشتعل ہو گئے اور اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا جبکہ مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی گئی۔
تھانہ انچارج سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی
ایک پولیس افسر کے مطابق پتھراؤ میں تھانہ انچارج سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے اپنی جان بچانے کے لیے جوابی فائرنگ کی، جس میں ایک شخص کے گولی لگنے سے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کے سلسلے میں کدرا تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں 28 افراد کو نامزد جبکہ تقریباً 50 نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
گولی لگنے والے شخص کا بیان کلیا گیا ریکارڈ
پولیس کے مطابق گولی لگنے والے شخص کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے پیچھے کی جانب سے گولی لگی، جس کے بعد معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور مکمل جانچ کے بعد ہی فائرنگ کی سمت اور اصل حالات واضح ہو سکیں گے۔
پولیس پر مارپیٹ اور زیادتی کا لگایا گیا الزام
دوسری جانب مقامی لوگوں نے پولیس پر مارپیٹ اور زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ واقعے کے بعد ناراض گاؤں والوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک جام کر دی۔ گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے پہلے فائرنگ کی، جبکہ پولیس اسے خود دفاع میں کی گئی کارروائی قرار دے رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…