علاقائی

Bihar Lightning Strike Death: بہار کے نالندہ میں آسمانی بجلی نے مچائی تباہی، چار سالہ بچی سمیت تین افراد کی موت، ایک شخص جھلسا

نالندہ: بہار کے نالندہ ضلع میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص جھلس گیا۔ بہار کے نالندہ ضلع میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ جمعرات کی شب مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس میں 4 سالہ بچی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پہلا معاملہ استھواں تھانہ علاقہ کے چکدن گاؤں میں سامنے آیا۔ یہاں اندر دیو یادو کی چار سالہ بیٹی سشمیتا کماری بارش کے دوران اپنی چھت پر نہا رہی تھی کہ آسمانی بجلی گرنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

جبکہ دوسرا معاملہ گوکل پور تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہاں پکڑیا بیگھہ میں جانوروں کو دیکھنے جا رہی پنکی دیوی پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے وہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ کوشلیا دیوی جھلس گئی۔ وہ بہار شریف صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا

وہیں، تیسرا معاملہ کتری سرائے تھانہ علاقے کے بارندی گاؤں کا ہے۔ یہاں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے سچیت سنگھ نامی ایک ادھیڑ عمر شخص بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔

مہلوک خاتون پنکی دیوی کے اہل خانہ کشمیر یادو نے بتایا کہ رات کے وقت آسمانی بجلی گری اور جب وہ موقع پر پہنچے تب تک خاتون کی موت ہوچکی تھی۔ اسے اسپتال لے جانے کا بھی وقت نہیں تھا۔

بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد کی موت

بتا دیں کہ بدھ کے روز ریاست میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 16 افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ بانکا اور پٹنہ میں تین تین، نالندہ، سیوان اور کیمور میں دو دو اور بھوجپور، روہتاس، مونگیر اور سارن میں ایک ایک موت کی ہوئی تھی۔

بہار میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور دیگر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ لوگوں سے محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago