بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے سے متعلق عظیم اتحاد میں جاری رسہ کشی کا اب اختتام ہونے والا ہے۔ طویل بحث و مباحثے کے بعد آخرکار کانگریس نے دیر رات اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے اپنے 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سیٹ کی تقسیم سے متعلق عظیم اتحاد میں خاصی رسہ کشی دیکھنے کو ملی۔ اب آخرکار عظیم اتحاد کی جماعتوں کے درمیان سیٹ کی تقسیم کی صورتحال واضح ہوتی دکھ رہی ہے۔
عظیم اتحاد کا سیٹ تقسیم کا فارمولہ یہ ہے
ذرائع کے مطابق، عظیم اتحاد میں طے شدہ فارمولے کے مطابق ’’وی آئی پی‘‘ پارٹی کو 15 سیٹیں ملیں گی، جبکہ بھاکما مالے کو 20 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے۔ کانگریس کی جانب سے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کیے جانے کے بعد ہی پارٹی میں ٹکٹوں کے متعلق رسہ کشی شروع ہو گئی تھی۔ بدھ کو پٹنہ ایئرپورٹ پر کانگریس کے حامیوں کے درمیان ٹکٹوں کے لیے مار پیٹ تک دیکھنے کو ملی۔
کانگریس نے انہیں بنایا اپنا امیدوار
کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی 48 امیدواروں کی فہرست میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ بکرم سیٹ سے کانگریس نے انل کمار سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔ دراصل بکرم سیٹ کے حوالے سے ہی پٹنہ ایئرپورٹ پر کانگریس کارکنوں کے درمیان مارپیٹ دیکھنے کو ملی تھی۔
کنہیا کمار نے جمعرات کو دیے تھے سیٹ بٹوارے کے اشارے
کانگریس کے رہنما کنہیا کمار نے جمعرات کو ہی اشارہ دیا تھا کہ عظیم اتحاد میں سیٹ بٹوارے کے حوالے سے حتمی فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد آج جمعرات-جمعہ کی رات کانگریس کی جانب سے 48 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے مضمون میں 1991 کے لوک سبھا انتخابات کی یادیں شیئر…
وزیر اعظم نے سلامتی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا…
صدر آئزک ہرزوگ نے یاشر پارٹی کے رہنما کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپی،…
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کسانوں کی آنکھوں سے…
پولینڈ کے صدر کارول ناوروٹسکی نے اس بھیانک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے…
سی آر پی ایف بستر کے علاقے میں نکسل ازم کے خاتمے کی کارروائیوں میں…