پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے بیہٹا تھانہ علاقے سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے یہاں ایک گھر سے نوجوان اور لڑکی کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے لڑکی کے بھائی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق پٹنہ کے بیہٹا تھانہ علاقے کے کنجوا گاؤں میں ایک خالی مکان سے ایک نوجوان اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت 22 سالہ اونیش کمار عرف روشن کمار اور18 سالہ پرتیما رانی کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا۔ معلومات کے مطابق جمعرات کی رات دونوں ایک ہی خالی مکان میں ملنے گئے تھے۔ لڑکی کے بھائی وشال کمار کو یہ بات معلوم ہو گئی۔ وہ وہاں پہنچا جہاں وہ دونوں پہلے سے موجود تھے۔
شیشے کی بوتل سے کیا حملہ
اپنی بہن کو اونیش کے ساتھ دیکھ کر وشال غصے میں آگیا اور شیشے کی بوتل سے دونوں پر حملہ کرنے لگا۔ اس حملے میں اونیش کمار اور اس کی گرل فرینڈ پرتیما کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یہ پیار کرنے والا جوڑا جس گھر میں ملتا تھا وہ پرتیما کے باپ کا ہے۔ وہ مکان کافی عرصے سے خالی پڑا ہے۔
پولیس نے شروع کی جانچ
جمعہ کی صبح اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ملزم (لڑکی کے بھائی) کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
قتل سے پورے علاقے میں سنسنی
اس پورے معاملے میں ایک پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ محبت کا معاملہ لگتا ہے۔ لڑکی کا بھائی ان کے رشتے سے بہت ناراض تھا اور اسی غصے میں اس نے دونوں کو مار ڈالا۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی ہر اینگل سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس قتل سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…