علاقائی

Gas Pipeline Leak in Muzaffarpur: بہار کے مظفرپور میں گیس پائپ لائن لیک ہونے سے سات طالبات بے ہوش، پانچ کی حالت تشویشناک

مظفرپور: بہار کے ضلع مظفرپور میں گیس پائپ لائن سے گیس کے اخراج کے باعث سات اسکولی طالبات بے ہوش ہو گئیں۔ یہ واقعہ مظفرپور-پوسہ روڈ پر مُسہری بلاک کے رہوا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ تمام طالبات پلس ٹو رہوا ہائی اسکول کی طالبات ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔

کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن کو نقصان

اطلاعات کے مطابق رہوا گاؤں کے قریب بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (BUDCO) کی جانب سے نالے کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ اسی دوران جے سی بی مشین سے کھدائی کرتے وقت زمین کے اندر سے گزرنے والی قدرتی گیس (پی این جی) کی پائپ لائن کو نقصان پہنچ گیا، جس کے باعث گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ اسی وقت وہاں سے گزرنے والی سات طالبات زہریلی گیس کی زد میں آگئیں اور ان کی طبیعت بگڑنے لگی۔ کچھ ہی دیر میں تمام طالبات بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔

پانچ طالبات کی حالت تشویشناک

مقامی لوگوں نے فوری طور پر تمام طالبات کو اُٹھا کر مُسہری پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں اور نرسوں نے علاج شروع کیا۔ اسپتال میں کافی دیر تک افرا تفری کی صورت حال بنی رہی۔ ڈاکٹروں کے مطابق دو طالبات کی حالت بہتر ہے اور ان کا علاج پرائمری ہیلتھ سینٹر میں جاری ہے۔ حالانکہ، پانچ طالبات، ناہدہ خاتون، امریتا کماری، راکھی کماری، دیویا کماری اور وشاکھا کماری کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے شری کرشن میڈیکل کالج و اسپتال، مظفرپور منتقل کر دیا گیا۔ پانچوں طالبات کو ایمبولینس کے ذریعے میڈیکل کالج بھیجا گیا۔

پولیس اور تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی طالبات کے اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے اور اپنی بچیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوگئے۔ مقامی سماجی کارکن نیرج کمار مشرا نے بتایا کہ بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے مظفرپور سے مُسہری ہوتے ہوئے آگے تک بڑے نالے کی تعمیر کی جا رہی ہے، جبکہ اسی راستے سے قدرتی گیس کی پائپ لائن بھی گزرتی ہے۔ ان کے مطابق جے سی بی سے کھدائی کے دوران پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث گیس کا اخراج ہوا، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مُسہری تھانے کی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ ادھر انڈین آئل کے تکنیکی افسران اور عملہ بھی جائے وقوع پر پہنچا اور گیس کے اخراج کو روکنے کا کام شروع کر دیا۔ فی الحال پولیس اور انتظامیہ پورے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

3 minutes ago

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…

48 minutes ago

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی

 جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل…

1 hour ago

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago