جند، ہریانہ: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ہریانہ کے جند میں تقریباً 14,700 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں پورا ہریانہ ترقی کی نئی پٹری پر گامزن ہو چکا ہے اور ڈبل انجن حکومت ریاست کی ترقی کو نئی رفتار دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز جند کے عوام کو ’’رام رام‘‘ کہہ کر کیا اور کہا کہ جند آنا ان کے لیے پرانی یادوں کو تازہ کرنے جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیاں قبل وہ تنظیمی کام کے سلسلے میں پہلی مرتبہ جند آئے تھے، جہاں عوام نے انہیں بے پناہ محبت دی، جسے وہ آج تک نہیں بھول سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ جند کا مشہور گھی اور گھِیور آج بھی ویسے ہی ہیں، لیکن جند کا مزاج بدل چکا ہے اور اب یہ شہر بی جے پی-این ڈی اے کے بہتر طرز حکمرانی کی ایک مثال بن رہا ہے۔
بھارت کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین جند سے روانہ
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جند کا نام تاریخ کے صفحات میں درج ہو گیا ہے، کیونکہ یہاں سے بھارت کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کو روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت کی پہلی ریل گاڑی ممبئی سے تھانے کے درمیان چلی تھی، اسی طرح مستقبل میں جب بھی ہائیڈروجن ٹرین کا ذکر ہوگا تو جند، سونی پت اور ہریانہ کا نام بھی فخر کے ساتھ لیا جائے گا۔
صفائی مہم پر عوام کی تعریف
وزیر اعظم نے جند اور ہریانہ کے عوام کی صفائی کے حوالے سے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’سوچھتا سے سواگت‘‘ مہم کو جس سنجیدگی سے اپنایا گیا، وہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پر جند کی صفائی مہم کی کافی چرچا رہی۔ بعض لوگوں نے یہاں تک کہا کہ ’’مودی جی بار بار آئیں تاکہ جند ہمیشہ صاف رہے۔‘‘ مودی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر جند کے لوگ خود یہ عہد کر لیں کہ وہ کبھی گندگی نہیں پھیلائیں گے تو شہر ہمیشہ صاف رہے گا اور اس کے لیے ان کے آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
سڑک، ریل اور صحت کے بڑے منصوبوں کا افتتاح
اس سے قبل وزیر اعظم نے کروکشیتر میں سکھ میوزیم اور 24.27 کلومیٹر طویل ہانسی-بروالا براؤن فیلڈ ہائی وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کروکشیتر ایلیویٹڈ ریلوے ٹریک، دہلی-امرتسر-کٹرا ایکسپریس وے، امبالہ-کالا آم سیکشن، جند-گوہانہ ہائی وے سمیت کئی اہم منصوبے قوم کے نام وقف کیے۔ وزیر اعظم نے بھوانی میں پنڈت نیکی رام شرما سرکاری میڈیکل کالج، نارنول میں مہارشی چیوَن میڈیکل کالج اور راؤ تُلا رام اسپتال سمیت متعدد طبی اداروں کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے مستحقین کو علامتی طور پر مکانات کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…
پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…
بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…
سی بی ایس ای کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 2 اگست 2026 کو ملک…
یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…