مہاراشٹر: مہاراشٹر کے بھنڈارا میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں 5 ملازمین کی موت ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی کئی دیگر ملازمین کے زخمی ہونے کی بھی ابتدائی اطلاع ہے۔ یہ دھماکہ فیکٹری کے آر کے برانچ سیکشن میں ہوا۔
فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلحہ بنانے میں استعمال ہونے والے بھاری سامان کے ٹکڑے ادھر ادھر بکھرے پڑے ہیں۔ ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی مدد کر رہی ہے۔ دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔
ضلع کلکٹر سنجے کولٹے نے بتایا کہ دھماکہ صبح 10.30 بجے مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں آرڈیننس فیکٹری میں ہوا۔ ریسکیو اورمیڈیکل کارکن دھماکے کی جگہ پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں جبکہ فائر فائٹرز صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے چھت گر گئی اور کم از کم 12 افراد اس کے نیچے دب گئے۔ ان میں سے دو کو بچا لیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کے لیے ایکسویٹر مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جیو فون سروس کی جانب سے یوم جمہوریہ پر JioSoundPay سروس شروع کیا جائے گا۔…
حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ 24 اور 25 تاریخ کو میٹنگ…
افغانستان کی طالبان کی وزارت خارجہ نے جمعے کو کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری…
AAP ایم ایل اے امانت اللہ خان نے کہا کہ دہلی پولیس کی جانب سے…
میر واعظ نے کہا کہ جے پی سی کو کشمیر میں بھی آکر لوگوں سے…
جن ارکان پارلیمنٹ کو جے پی سی سے معطل کیا گیا ہے ان میں اسد…