بھارت ایکسپریس۔
: راہل گاندھی، جنہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کے لیے ہتک عزت کے مقدمے کا سامنا ہے، عدالت میں پیش ہوں گے۔ یہ جانکاری کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پیر (19 فروری) کو دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ منگل (20 فروری) کو راہل گاندھی کا اتر پردیش میں جاری دورہ ایک دن کے لیے روک دیا جائے گا کیونکہ وہ (گاندھی) ہتک عزت کے ایک مقدمے میں اپنے خلاف جاری سمن کا جواب دینے کے لئے سلطان پور کی ایک سول عدالت میں پیش ہوں گے۔ عدالت میں پیش ہوں گے۔
کیا ہے معاملہ؟
بی جے پی لیڈر وجے مشرا نے 2018 میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر “قابل اعتراض” ریمارکس کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس معاملے میں سلطان گنج کی عدالت نے راہل گاندھی کو سمن جاری کیا ہے۔
جے رام رمیش نے کیا کہا؟
پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت جوڑو نیا ئے یاترا منگل کو ایک اور وقفہ لے گی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بی جے پی لیڈر کی جانب سے ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں سلطان پور کی سول عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 4 اگست 2018 کو ایک بی جے پی لیڈر کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمہ کے سلسلے میں راہل گاندھی کو کل 20 فروری کو صبح سلطان پور کی ڈسٹرکٹ سول کورٹ میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے۔ اس لیے بھارت جوڑو نیائے یاترا روک دی جائے گی۔
راہل کے تبصرے سے پہلے امت شاہ کو بے قصور قرار دیا گیا تھا۔
2018 میں بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے امت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے امت شاہ پر گجرات میں انکاؤنٹر کیس میں قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
گاندھی کے بیان سے چار سال قبل، شاہ کو ممبئی کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے 2005 کے فرضی انکاؤنٹر کیس میں بری کر دیا تھا۔ اس وقت شاہ گجرات میں وزیر مملکت برائے داخلہ تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…