قومی

Lok Sabha Election 2024: سی ایم ممتا نے کہا- میں اپنا خون دینے کو تیار ہوں، لیکن بنگال سے کسی کو  بھی باہر نہیں جانے دوں گی، یہاں این آر سی لاگو نہیں ہوگا

Mamata Banerjee on NRC: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کھل کر مرکزی حکومت کی مخالفت میں آگئی ہیں۔ بنگال میں آج ممتا بنرجی نے جو کچھ کہا اسے سن کر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ٹی ایم سی پر بہت حملہ کریں گے۔ ممتا نے کہا کہ میں بنگال میں این آر سی کو کسی بھی قیمت پر لاگو نہیں ہونے دوں گی۔

ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر مغربی بنگال حکومت کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا، ”میں بی جے پی سے پوچھتی ہوں کہ وہ ایک گھناؤنا کھیل کیوں کھیل رہی ہے… وہ لوگوں کے جمہوری حقوق، استفادہ کرنے والوں کے حقوق چھین رہی ہے۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت این آر سی لانا چاہتی ہے۔ میں کہتی ہوں کہ ہم بنگال میں NRC کو لاگو نہیں ہونے دیں گے۔

جن کے نام کاٹ رہے ہیں ان کو الگ کارڈ دوں گی

ممتا نے سخت رویہ ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اپنا خون دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن بنگال کے کسی فرد کو باہر نہیں جانے دیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے ناموں کو ہٹایا جا رہا ہے ہم ان کو الگ کارڈ دیں گے… ہم کسی غریب کی غلط نہیں ہونے دیں گے۔

 

بی جے پی کے ذریعہ روہنگیا درانداز بتائے گئے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں دیں گے۔ ممتا نے کہا – بنگال میں، ہم نے ایک پورٹل تیار کیا ہے، جس کا نام ’مغربی بنگال حکومت کا آدھار شکایتی پورٹل‘ ہے۔ جن کا آدھار کارڈ غیر فعال کر دیا گیا ہے وہ ہمیں جلد از جلد مطلع کریں تاکہ وہ اپنے جمہوری، سماجی اور اقتصادی حقوق حاصل کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سماجوادی پارٹی نے 11 امیدواروں کا پھرکیا اعلان، بی ایس پی ایم پی افضال انصاری کوغازی پور سے بنایا امیدوار

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

1 hour ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago