ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے میں جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کو ‘مطلوب ملزم’ بنا یاہے۔ ایک پولیس افسر نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔پولیس نے کہا کہ وکی گپتا اور ساگر پال، جنہیں اس ہفتے کے شروع میں اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کو بشنوئی بھائیوں سے ہدایات مل رہی تھیں۔ فائرنگ میں بشنوئی بھائیوں کے ملوث ہونے کے بارے میں پولیس نے کہا کہ لارنس بشنوئی ایک اور کیس میں گجرات کی سابرمتی سنٹرل جیل میں بند ہے۔ لیکن سمجھا جاتا ہے کہ اس کا بھائی کینیڈا یا امریکہ میں ہے۔
ممبئی پولیس لارنس بشنوئی کو اپنی تحویل میں لے سکتی ہے
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس جلد ہی لارنس کی تحویل میں لے سکتی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کی کرائم برانچ نے ایف آئی آر میں آئی پی سی کی دفعہ 506 (2) (موت کی دھمکی یا سنگین چوٹ کے ساتھ مجرمانہ دھمکی) اور 201 (ثبوت کو غائب کرنا یا مجرم کو بچانے کے لئے غلط معلومات دینا) شامل کیا ہے۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
14 اپریل کی صبح دو موٹر سائیکل سوار افراد نے سلمان خان کے باندرہ کے گھر ‘گیلیکسی اپارٹمنٹ’ پر 5 راؤنڈ فائر کیے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ پولیس نے گپتا اور پال کو 16 اپریل کو گجرات کے بھوج سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ پال نے اس وقت گولی چلائی جب گپتا موٹر سائیکل چلا رہاتھا۔
انمول بشنوئی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی
سلمان خان کے گھر کے باہر ہونے والی اس فائرنگ کی ذمہ داری انمول بشنوئی نامی شخص نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے لی تھی۔ پولیس کے مطابق جس ‘آئی پی’ ایڈریس سے پوسٹ اپ لوڈ کی گئی تھی وہ پرتگال کا تھا۔ اسے فائرنگ کے واقعے سے تین گھنٹے پہلے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ انمول کے نام پر فیس بک اکاؤنٹ غیر ملکی موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…