بھارت ایکسپریس۔
آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے منگل (16 جنوری) کو ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رنجن گوگوئی کو آسام ویبھو ایوارڈ دیا جائے گا۔
“ہمنتا بسوا سرما نے سوشل میڈیا پر لکھا کے مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آسام حکومت راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو ریاست کے اعلیٰ ترین اعزاز آسام ویبھو سے نوازے گی۔”
سرما نے بتایا کہ آسام ویبھو ایوارڈ جسٹس رنجن گوگوئی کو دیا جا ئے گا، جو شمال مشرق سے پہلے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ ریاست کا اعلیٰ ترین اعزاز رنجن گوگوئی کو 10 فروری کو دیا جائے گا۔
رنجن گوگوئی کئی اہم فیصلوں کا حصہ رہے ہیں۔ 2019 میں ایک تاریخی فیصلے میں، سابق چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کی بنچ نے ایودھیا میں رام مندر کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا۔ ساتھ ہی عدالت نے ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ کا متبادل پلاٹ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس کے بعد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع ہوئی۔ رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو ہوگا۔ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایودھیا کے رام مندر میں مجسمہ ساز ارون یوگیراج کی طرف سے تراشی گئی رام للا کی مورتی کو مندر میں نصب کیا جائے گا۔ ٹمپل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے پیر (15 جنوری) کو کہا تھا کہ نئی مورتی میں بھگوان رام کو ایک پانچ سال کے بچے کے طور پر کھڑے ہو نے کی حالت دکھایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…