مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے شمال مشرقی خطے میں ریلوے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے چھ اضافی گتی شکتی کارگو ٹرمینلز کی ترقی کا اعلان کیا ہے۔ اس قدم سے علاقے میں ریلوے کی سہولیات مزید مستحکم ہوں گی۔
اشونی وشنو نے کہا کہ اس وقت شمال مشرقی خطے میں ایک وندے بھارت ٹرین چل رہی ہے اور جلد ہی ایک اور ٹرین گوہاٹی اور اگرتلہ کو جوڑنے کے لیے شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے گوہاٹی-دہلی اور گوہاٹی-چنئی کے درمیان دو امرت بھارت ٹرینوں کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔ یہ ٹرینیں اس سال کے آخر تک چلائی جائیں گی۔
اس کے علاوہ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے لمڈنگ میں ریلوے انجن مڈ لائف ری مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تاکہ ریلوے انجنوں کی مدت میں اضافہ ہو اور انہیں زیادہ وقت تک چلایا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس
پنجاب کنگس نے منگل کو نیو چنڈی گڑھ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی پی…
سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس رام دیو کے خلاف مذہبی جذبات کو مشتعل…
اجے رائے نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور انہیں…
کانگریس نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس لیڈران سونیا گاندھی اور راہل گاندھی…
بالی ووڈ اداکاراکشے کماران دنوں اپنی فلم کیسری چیپٹر-2 کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اسی…
ہندوستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کے سبب 2025 کے سفرحج کو آسان بنانے…