علاقائی

Kejriwal meets Mamata: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے سی ایم اروند کجریوال نے کی ملاقات

Kejriwal meets Mamata: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے بعد آج دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنری سے ملاقات کی ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد اروند کیجریوال نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔ سی ایم نے الزام لگایا کہ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی وہاں بی جے پی  ایم ایل اے کو خرید کر حکومت بنالیتی ہے۔ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی، وہاں  ایم ایل اے کو ڈرانے کے لیے ای ڈی بھیج دیتی  ہے۔ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی، وہاں قانون کا غلط استعمال کرکے غیر بی جے پی حکومت کو گورنر کے ذریعے کام نہیں کرنے دیتی ہے۔ ہم نے پنجاب، تمل ناڈو اور مغربی بنگال، تلنگانہ میں اس کی مثالیں دیکھی ہیں۔ اب انہوں نے دہلی میں جو کچھ کیا ہے وہ مکمل طور پر جمہوریت کے خلاف ہے۔ سی ایم کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے آٹھ سال تک جدوجہد کی ہے۔ آٹھ سال بعد دہلی والوں کی جیت ہوئی ہے۔سپریم کورٹ سے دہلی کی عوام کی جیت کے  ایک ہفتے کے بعدہی انہوں نے آرڈیننس لا کر سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔کمال کی بات یہ ہے کہ  آرڈیننس اس دن لایا گیا جب سپریم کورٹ چھٹی پر تھی۔ یعنی بی جے پی  کے دل میں کالا تھا۔

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے دوران پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، عام آدمی پارٹی  کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ، راگھو چڈھا اور دہلی کے وزیر آتشی سی ایم کیجریوال کے ساتھ موجود تھے۔ اس سے پہلے، سی ایم کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ آج سے میں پورے ملک سے نکل رہا ہوں۔ دہلی کے لوگوں کے حقوق کے لیے۔ سپریم کورٹ نے کئی سالوں کے بعد حکم جاری کیا اور دہلی کے لوگوں کو ان کا حق دلاتے ہوئے انصاف کیا،لیکن  مرکزی حکومت نے آرڈیننس لا کر وہ تمام حقوق چھین لیے۔ جب یہ قانون راجیہ سبھا میں آئے گا تو اسے کسی بھی حالت میں پاس نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے صدور سے ملاقات کریں گے اور ان کی حمایت حاصل کریں گے۔

سروس آرڈیننس کو لے کر کیجریوال پہلے ہی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کر چکے ہیں۔ نتیش نے اس معاملے میں مرکز کے ساتھ لڑائی میں عام آدمی پارٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔اب ممتابنرجی بھی  کیجریوال  کے ساتھ جاتی ہوئی نظرآرہی ہیں ۔یاد رہے کہ بدھ کو ممبئی میں شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار سے بھی ملاقات کرکے راجیہ سبھا میں ان سے حمایت کی اپیل کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago